صبح کے 8 بجے ہیں
اسلم تیز رفتاری سے کار چلا رہا تھا، اسے آج میٹنگ میں وقت پر پہنچنا تھا ایک دم فون کی گھنٹی کی بجتی ہے وہ فون اٹھا کر جیسے ہی کان سے لگاتا ہے سامنے ایک لڑکی اور دو بچے سڑک کراس کرنے کیلئے زیبرا کراسنگ پر چڑھتے ہیں اشارہ لال ہو چکا تھا وہ بوکھلا جاتا ہے اس کا موبائل ہاتھ سے گر جاتا ہے بریک پر پیر رکھتا ہے اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صبح کے 8 بج کر 2 منٹ ہوئے ہیں
بیٹا جلدی کرو ہر روز دیر سے جاتے ہو ارے سلمہ بیٹی جلدی ناشتا کرو سکول سے دیر ہو رہی ہے آج لیٹ ہوئے تو مس نے پھر پھر ڈانٹنا ہے، چلو چلو نکلو،، روبینہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر سے نکل کر مین سڑک پر آتی ہے جیسے ہی اس کی طرف کا اشارہ سبز ہوتا ہے وہ سڑک کراس کرنے لگتی ہے جوں ہی سڑک کے درمیان پہنچتی ہے کار کی بریک کی آواز سن کر ڈر جاتی ہے بائیں طرف سے ایک کار اس کے قریب پہنچ چکی تھی بچے ماں سے لپٹ جاتے ہیں آنکھیں بند کرلیتے ہیں
صبح کے 8 بج کر 3 منٹ ہوئے ہیں
ماں میں ناشتہ نہیں کر رہا مجھے دیر ہورہی ہے میں کالج جا کر کرلوں گا میں آج گاڑی پر جاؤں گا موٹر سائیکل پنکچر ہے وہ بہت خوش تھا کافی دنوں بعد گاڑی میں جا رہا تھا، نعیم گھر سے کالج کا بول کر نکلا تھا لیکن آج تو اس کا دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے کا پلان تھا وہ گاڑی کی رفتار تیز کرتا ہے ساتھ میں اونچی آواز میں گانے لگا دیتا ہے اچانک ایک دھماکہ سے اس کا ٹائر پھٹتا ہے،گاڑی کا توازن خراب ہو جاتا ہے وہ بریک پر پاؤں رکھتا ہے ، گاڑی ایک دم ہچکولا کھاتی ہے اس کے نظر سامنے پڑتی ہے ایک لڑکی بچوں کے ساتھ سڑک پار کر رہی ہے وہ گھبرا کا اس کی طرف دیکھتی ہے اور پھر ،،،،،،
صبح کے 8 بج کر3 منٹ اور 15 سیکنڈ ہوئے ہیں
اچانک سپرمین آتا ہے اور ماں اور بچوں کو سائیڈ پر کر دیتا ہے ایک ہاتھ سے اسلم کی کار کو روکتا ہے اور تیزی سے نعیم کی کار کو الٹنے سے بچا لیتا ہے grin emoticon
۔
زریابیاں

No comments:
Post a Comment