Monday, January 11, 2016

عورت ہی عورت کی دشمن

کہتے ہیں عورت عورت کی دشمن ہوتی ہے لیکن ہم یہ کیوں نہیں کہتے کہ عورت ہی عورت کی بہترین دوست بھی ہوتی ہے ہم یہ تو کہتے ہیں کہ عورت ہی گھر کو جہنم بناتی ہے لیکن ہم یہ کیوں نہیں کہتے کہ عورت ہی تو گھر کو جنت بھی بناتی ہے اس وقت معاشرہ تیزی سے برائی کی طرف جا رہا ہے جس کی ایک وجہ لڑکیوں کی شادیاں نہ ہونا ہے لیکن دوسری بڑی وجہ لڑکیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہے اگر آج پاکستان کی عورت نے اپنی زات کی بجائے اس معاشرے کا سوچا تو ہی وہ ملک کو مستقبل میں برائی سے بچا سکتی ہے ورنہ وہ دن دور نہین جب گھر گھر میں زنا عام ہوگا اور کوئی روک نہیں سکے گا، آج کی عورت کو اپنا دل بڑا کرنا پڑے گا اور مرد کو دوسری شادی کی اجازت دینا ہوگی لیکن دوسری طرف نئی آنے والی عورت کو زیادہ محنت کرنا ہوگی اور پہلی بیوی کے دل سے اس خوف کو ختم کرنا ہوگا کہ کہین شوہر اسے بھول ہی نہ جائے ، عورت ہی مرد کو سمجھا سکتی ہے دوسری بیوی اگر چاہے تو اپنے اور پہلی بیوی کے حقوق میں توازن رکھ سکتی ہے اس معاشرے کو ایسی عورتوں کی ضرورت ہے زنا ختم کرنے کیلئے عورت کو ہی آگے بڑھنا ہوگا ہمارے معاشرے میں ایسی بے تحاشا خواتین ہیں جو جوانی میں ہی بیوہ ہوگئیں جن کو سہاروں کی ضرورت ہے اللہ کی رضا اور خوشنودی کیلئے اور اس معاشرے کی بہتری کیلئے انہیں ہی کچھ کرنا ہوگا وہ دن دور نہیں جب ہر گھر میں لڑکیوں کے بال سفید ہونے لگیں گے اور ایسے وقت میں برائی اتنی بڑھ جائے گی کہ پھر ہر کوئی پچھتائے گا، دوزخ میں سب سے زیادہ عورتیں ہی ہوں گی لیکن اگر مسلمان عورتیں متحد ہوجائیں تو جنت ان کے قدموں میں ہوگی معاشرے کو سدھارنا بہت بڑی نیکی ہے
۔
زریاب شیخ

No comments:

Post a Comment