Friday, September 11, 2015

کھاتے پیتے گھرانے سے ہوں

مجھے بچپن سے ہی کھانے کا شوق تھا چھوٹا تھا تو کبھی ماں کے جوتے کھا لیتا تھا یا شرارت کرنے پر باپ کی جھاڑ کھا لیتا تھا جب تھوڑا بڑا ہوا تو سکول کا کام نہ کرنے پر ٹیچر سے مار بھی کھا لیتا تھا پھر اور بڑا ہوا تو ویگنوں اور بسوں کے دھکے کھا لیتا تھا پھر تھوڑا اور بڑا ہوا تو لڑکیوں سے ٹائم پوچھنے پر سینڈل بھی کھانے لگا، میرے دوست مجھے دیکھ کر رشک کرتے تھے کہ بڑا کھاتے پیتے گھرانے کا لگتا ہوں، محلے میں کوئی میری شکایت لےکر آتا تو میں خود کو معصوم ثابت کرنے کیلئے قسمیں بھی کھا لیتا تھا پھر یوں ہوا کہ میری شادی ہوگئ اب میں سب کچھ گھر میں ہی کھا لیتا ہوں grin emoticon
.
زریابیاں
زریاب شیخ

چار بیویاں

صبح آنکھ کھلی تو بیگم کا مسکراتا چہرہ دیکھنے کو ملا ناشتہ لئے کھڑی تھی میں نے منہ ہاتھ دھویا اور ناشتہ کیا اس کے بعد گھر کی چیزیں لایا اور اپنے کام کے سلسلے میں نکل پڑا دوپہر کو آیا تو دوسری بیوی نے کہا کہ کھانا تیار ہے کہیں تو لگا دوں ، دوپہر کو مزیدار کھانا کھایا اس کے بعد تھوڑی دیر سستانے کیلئے لیٹ گیا، آنکھ کھلی تو میری تیسری بیگم بولی سرکار آپ چائے پیئیں گے میں نے کہا کیوں نہیں اور وہ گرما گرم چائے لے کر آئی، اپنی بیگمات سے گپیں مارتے ہوئے میں نے چائے سے لطف اٹھایا اس کے بعد میں اپنے دوستوں سے ملنے چلا گیا شام کو آیا تو چوتھی بیگم نے میرے لئے بہترین سا کھانا بنایا تھا ہم سب نے خوب مزے سے کھانا کھایا یوں ہی رات تک ہنسی مذاق کا سلسلہ جاری رہا پھر ہم سب سونے کیلئے لیٹ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زیادہ سنجیدہ نہ ہوں میں مذاق کر رہا تھا ایک بیوی ہی کافی ہے دوسری کا تو سوچنا بھی توبہ توبہ grin emoticon
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

لڑکے لڑکیوں میں منہ ماری

انڈونیشیا کی حکومت نے ایک حکم جاری کیا ہے جس کے تحت رات کو 10 بجے کے بعد جو نوجوان جوڑا منہ ماری کرتا نظر آئے گا اس کا نکاح کردیا جائے گا جب سے یہ خبرپڑھی ہے بہت خوشی ہو رہی ہےاس کا ایک فائدہ ہے جن بچوں کے ماں باپ شادی میں رکاوٹ بن جاتے ہیں وہ رات کو نکلیں اور جھوٹ موٹ کی منہ ماری کریں اور بس نکاح حکومت کروا دے گی دلہن کو لے کر سیدھا گھر آجائیں یہ تو انڈونیشیا کا قصہ ہے لیکن پاکستان کے پارکوں میں درختوں کے پیچھے ، جھاڑیوں کے پیچھے جو جوڑے ہاتھوں میں ہاتھ دیئے ایک دوسرے کے ساتھ جینے اور مرنے کی قسم کھا کر دو جسم ایک جان ہوتے رہتے ہیں ان کے بارے میں ہماری حکومت کچھ بھی نہیں سوچتی ، کم سے کم اتنا ہی کردے کہ کیڑے مار سپرے کروا دے تاکہ ان جوڑوں کو کوئی پریشانی نہ ہو، اگر حکومت بھی انڈونیشیا کی حکومت جیسا اقدام اٹھا لے تو مجھے یقین ہے پارکوں میں رش پہلے سے بھی زیادہ بڑھ جائے گا اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ والدین اپنے بچوں کا گھر سے نکلنا ہی بند کردیں گے کہ کہیں کسی کے ساتھ پارک میں نہ چلے جائیں، ہمارے ہاں دیر سے شادی کا بہت نقصان ہو رہا ہے بیٹا جب تکیہ سے لپٹ کر سوتا ہے تو ماں باپ بے فکر رہتے ہیں اور جب بیٹے کے جذبات برف کی طرح ٹھنڈے ہو جاتے ہین تو شادی کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑے ہی ختم نہیں ہوتے اس لئے نکاح میں جلدی کرنی چاہیئے اسی میں ہمارے معاشرے کی بھلائی ہے ۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

اف میری ذہانت

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے اتنا زہین اور فطین بنایا ہے ابھی کل ہی کی بات ہے میں گھر میں خوشبو کیلۓ ایئر فریشنر لینے گیا اور کافی ساری دیکھنے کے بعد جو پسند آئی وہ تھوڑی مہنگی تھی جیسے ہی میں جیب سے پیسے نکالنے لگا ایک دم سے آواز ائی " یا شیخ " میں ایک دم سے وہیں رک گیا اور پھر میں نے میٹرو ملن اگر بتی کا پیکٹ خریدا اور گھر آگیا اف کتنی پیاری خوشبو ہے دل ، دماغ اور روح معطر ہو گئ ہے۔۔ grin emoticon
.
زریاب شیخ 
زریابیاں

مجھے حیرت ہے

حیرت کی بات ہے ہم ماڈلنگ کرنے والیوں، ناچنے والیوں کو طوائف دوسروں کو ہنسانے والوں کو میراثی کہتے ہیں لیکن ہم میں سے ننانوے فیصد لوگ جھوٹ بولتے ہیں ، نماز نہیں پڑھتے ، غیبت کرتے ہیں ، نامحرم لڑکیوں سے باتیں کرتے ہیں، چھپ چھپ کر ایسی ویسی ویب سائٹس دیکھتے ہیں ، برے برے خیال بھی سوچتے ہیں بری بری باتیں بھی کرتے ہیں، ماں بہن کی گالیاں بھی دیتے ہیں اس کے باوجود خود کو بہت پاکیزہ سمجھتے ہیں، کبھی ہم نے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھا ہے کہ ہم کیا ہیں ، کیا کبھی یہ غور کیا ہے کہ ہمارا دل بھی کالا سیاہ ہے، ایک طرف مولوی کو برا بھلا کہتے ہیں کہ اسلام تو انتہا پسند نہیں تو دوسری طرف لبرلز کو گالیاں بھی دیتے ہیں اسلام میں بے حیائی نہیں ، ایک طرف برقع پہننے والیوں کو برا بھلا کہتے ہیں دل اگر صحیح نہ ہو تو برقع کا کیا فائدہ اور دوسری طرف پردہ نہ کرنے والیوں کو کہتے ہیں کہ بے شرم ہیں بے حیا ہیں ، اللہ نے کیا آپ کو یہ حق دیا ہے کہ آپ کسی کو بھی برا کہیں ، برا سمجھنے اور برا کہنے میں بہت فرق ہوتا ہے ، ہر انسان اپنا احتساب کرے تو پتہ چلے گا کہ ان میں سے کوئی بھی دودھ کا دھلا نہیں ہے سب کے سب ہی برے ہیں، کیا آپ کو پتہ ہے کہ کسی کی دل آزاری کرنا زنا اور سود سے بھی بڑا گناہ ہے، کسی کو کالا کہنا چوڑا کہنا ، کسی کی تضحیک کرنا اللہ کو بالکل بھی پسند نہیں، پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کریں اور اگر نہیں کر سکتے تو پھر اپنے کام سے کام رکھیں ایک طرف لڑکیوں کو چسکے لیکر دیکھتے بھی ہیں اور دوسری طرف اپنے دل کو تسلی دینے کیلئے اسے برا بھی کہہ دیتے ہیں ، مسلمان کو اپنے اعمال کی فکر کرنی چایئے دوسروں نے اپنا حساب دینا ہے ۔۔
،
زریابیاں
زریاب شیخ

پیٹ میں 600 چوہے

فرض کریں آپ کو شدید بھوک لگی ہے آپ کہ پیٹ میں 600 چوہے دوڑ رہے ہیں اور وہ بھی اب دوڑ دوڑ کر تھک گئے ہیں اچانک آپ فریج کھولتے ہیں تو سامنے ایک عدد ٹھنڈا ٹھنڈا سٹیم روسٹ پڑا نظر آتا ہے آپ خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں اور اسے باہر نکال کر پہلے اس کی خوشبو 5 منٹ تک سونگھتے رہتے ہیں پھر وہ سٹیم روسٹ بھی چیخ اٹھتا ہےکہ جناب اب مجھے گرم بھی کرلیں کیا سونگھ سونگھ کر ہی میری ایسی تیسی پھیرنی ہے آپ اوون کو آن کرتے ہیں اور سٹیم روسٹ پر ہلکا سا پانی چھڑک کر اسے گرم کرنے کیلئے ٹائم سیٹ کردیتے ہیں ساتھ ساتھ آپ نان نکالتے ہیں اور پانی میں ہلکا سے گیلا کرکے اسے تیل میں توے پر گرم کرتے ہیں، جب سب کچھ ریڈی ہو جاتا ہے تو آپ کو یاد آتا ہے کہ
پو دینے کی چٹنی بھی پڑی ہے اور تو اور کوکا کولا بھی ٹھنڈی یخ رکھی ہوئی ہے آپ سب کچھ ٹرے میں سجا کر گرم گرم نان اور سٹیم روسٹ کی بھینی بھینی خوشبو سونگھتے ہوئے کمرے کی طرف جارہے ہیں اچانک پیر پھسلتا ہے اور آپ نیچے گر جاتے ہیں اس کے بعد کیا ہوتا ہے آپ خود محسوس کر سکتے ہیں۔۔۔
۔ّ
زریابیاں
زریاب شیخ

میرے کئی چہرے ہیں

میرے کئی چہرے ہیں لیکن محبت اس سے کرتا ہوں جو میرے ہر چہرے سے محبت کرتا ہے ، اچھےلوگوں سے تو سب ہی محبت کرتے ہیں ، مزہ تو تب ہے جب کوئی کسی بُرے سے کرتا ہے، میں اچھا ہوں یہ تو کبھی سوچا بھی نہیں لیکن بُرا ہوں یہ تو میں جانتا ہوں ، مانتا ہوں ، مجھے تعریفوں سے تم زیر نہیں کر سکتے ہاں تنقید کے نشتر چلا کر دیکھو کیا پتہ کوئی دل کو جا لگے ، مجھے پروا نہیں دنیا میرے بارے میں کیا سوچتی ہے بس تم کیا سوچتے ہو یہ ہی سوچتا ہوں میں ۔۔۔۔۔۔۔ 
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

لڑکے اور فیئر اینڈ لولی

پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت خوبصورت بننے کیلئے آج کل فیئر اینڈ لولی اور پتہ نہیں کیا کیا استعمال کرتے ہیں اور پھر ایک دن صبح اٹھتے ہیں تو ان کی شکل ہی بدل جاتی ہے ، ماں ناشتہ دینے آتی ہے تو چیخ مر کر بھاگ جاتی ہے ہاتھ سے برتن ہی چھوٹ جاتے ہیں باپ دیکھتا ہے تو بیوی پرغصہ ہوتا ہے کہ کتنی بار کہا تھا کہ 50 50 والے بسکٹ زیادہ نہ کھاؤ دیکھ لیا ہمارا اپنا بچہ ہی 50 50 ہو گیا ہے ، یہ وہ مرد ہیں جو کہ نام کہ مرد ہیں لیکن کام کہ بالکل نہیں ہوتے ایک پٹاخہ ان کے قریب پھٹ جائے تو اوئی ماں کہہ کر ڈر جاتے ہیں، میرے زنانہ بھائیو اللہ نے جیسا بنایا ہے اس پر شکر ادا کریں اور اپنے چہرے کی ایسی تیسی نہ پھیریں ہمارے ملک میں جہاں لڑکیوں کی عزت اتنی محفوظ نہیں وہاں اگر لڑکے بھی غیر محفوظ ہوگئے تو میرا کیا بنے گا grin emoticon
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

موت اگر صنف نازک ہوتی

سینکڑوں مرد دل میں خودکشی کی خواہش رکھتے ہیں لیکن کمزور ہیں کچھ کر نہیں پاتے، سوچتا ہوں اگر موت بھی کسی خوبصورت صنف نازک کے روپ میں ہوتی تو یہ سب موت کو گلے لگانے میں دیر نہ کرتے grin emoticon
.
زریابیاں

ایک ایکسیڈینٹ

اس نے گاڑی کی بریک لگائی لیکن اس کے باوجود بچہ ٹکرا گیا اور ہوا میں اچھلا ، ٹائر کا شور سن کر دیگر گاڑیوں کی بھی بریک لگ گئیں ، پیدل چلنے والے راہگیر بھی ایک دم سے گھبرا گئے اور اس شخص کی کار کی طرف دیکھنے لگے، وہ تیزی سے کار سے اترا یہ دیکھنے کیلئے کہ بچے کہ چوٹ تو نہیں لگی لیکن اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی کہ بچہ ہوا میں اچھلا پھر زمین پر نہیں گرا بلکہ اڑ کر قریبی درخت کی شاخ پر بیٹھ گیا ۔۔۔۔ اس شخص نے سکھ کا سانس لیا کہ چڑیا کہ بچے کو چوٹ نہیں لگی۔
۔
زریابیاں

عورت پر ہوس کی نگاہ

جب کوئی مرد عورت کو ہوس بھری نگاہوں سے دیکھتا ہے تو اس کی نظریں عورت کے چہرے اور جسم کو تیزاب کی طرح جھلسا دیتی ہیں، مرد عورت کی قابلیت اور کام سے جلنے لگے تو مختلف طریقوں سے ہراساں کرتا ہے کیونکہ مرد ہمیشہ خود کو برتر سمجھتا یے اس لۓ اگر عورت کو کامیابی ملے تو اس سے یہ برداشت نہیں ہوتی، اگر عورت قابل ہے لیکن تھوڑی موٹی ہے تو اس کو موٹی موٹی کہہ کر ذہنی طور پر ٹارچر کرے گا ، اس کو گھور گھور کر دیکھے گا تاکہ اس میں یہ خوف پیدا ہو کہ وہ لڑکی ہے اور غیر محفوظ ہے یعنی چین نہیں لینے دینا، کیا عورت قابل نہیں ہوسکتی، کیا عورت کو معاشرے میں سکھ کا سانس لینے کا کوئی حق نہیں، اگر لڑکی برقع نہیں کرتی تو اس کو برا بھلا کہنا کہ یہ تو ہے ہی خراب یہ تو ہے ہی بری، جب تک ہم اپنی سوچ کو وسیع نہیں کریں گے یہ معاشرہ خراب ہی رہے گا، جس معاشرے میں بیٹی کو بچپن سے گھر میں برا بھلا کہا جاۓ وہاں کے مرد گھر سے باہر بھی اس کی عزت نہیں کریں گے ، ایک سروے کے مطابق ایک کروڑ لڑکیاں شادی نہ ہونے کے باعث گھر میں بیٹھی ہیں اور تعداد بڑھتی جا رہی ہے، ایسا نہ ہو کہ ہر گلی ہر محلے میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہو پھر اس ملک کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکے گا
.
زریابیاں
زریاب شیخ

عورت ایک کتاب

میرے لۓ عورت ایک کتاب کی طرح ہے جسے میں بہت شوق سے پڑھتا ہوں لیکن حیرت زدہ ہوں کہ آج تک یہ کتاب پوری پڑھ نہیں پایا اور جب تھک جاتا ہوں تو کتاب کو سینے سے لگا کر سو جاتا ہوں
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

جینز کی پینٹ پر خودکش حملہ

جینز کی پینٹ جب بنائی گئی تو اس کے دو ہی رنگ تھے ایک نیلا اور ایک کالا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں ابھی بھی یہ ہی دو رنگ چلتے ہیں لیکن پاکستانیوں نے جینز کی پینٹ پر خودکش حملہ کردیا اور پھر یوں ہوا کہ پیلا، جامنی، گلابی، سبز ، براؤن سے لے کر کوئی رنگ نہیں چھوڑا ، یہ جینز اگر لیوائس خاندان پاکستان میں دیکھ لے تو وہ ویسے ہی دل کا دورہ پڑنے سے مر جائے، کہتے ہیں فیشن بھی انسان کو تمیز کے ساتھ کرنا چاہیئے لیکن اس کیلئے عقل کا ہونا ضروری ہے، یہ ہی حال پاکستان میں شوارما کے ساتھ ہوا اچھا بھلا میں 150 والا بہترین شوارما کھاتا تھا لیکن جب سے محلے میں جگہ جگہ 30 روپے والا بڑا شوارما لگنا شروع ہوا ہے میں سب کچھ ہی بھول گیا ہوں، ایک دن اخبار میں خبر پڑی کہ مارکیٹ میں مردہ مرغی کا گوشت 25 روپے کلو کے حساب سے مل رہا ہے تو دل میں آیا کہ کیا پتہ سستا شوارما مردہ مرغی کہ گوشت کا ہی نہ ہو لیکن پھر یہ سوچ کر شوارما کھانے لگا کہ مردہ مرغی کا گوشت تو وہ مہنگا شوارما بیچنے والا بھی ڈال سکتا ہے، آپ یقین مانیں مہنگائی کی اصل وجہ شیطان ہے یہ ہمیں بہکاتا ہے ورنہ میرے گھر کے پاس ملنے والی جعلی پیپسی کی بوتل بھی اتنی مزیدار ہوتی ہے جتنی اصلی والی ہوتی ہے ، اللہ ایسے ہنرمندوں کو خوش رکھے جو اتنی مہنگائی کے دور میں ہم غریبوں کا خیال رکھے ہوئے ہیں اور اب تو جب سے کیمیکل کا دودھ مارکیٹ میں آیا ہے سب ہی اچھا اچھا کرنے لگے ہیں وہ تو بعد میں پتہ چلا کہ اصل میں اچھا ملک شاپ کی بات کر رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں لوگ جس طرح کیمیکل ملا دودھ لینے کیلئے وہاں کھڑے ہوتے ہیں اس سے بہتر ہے بندہ گائے کا ایک بوسہ لے لے کیونکہ وہ بوسہ بھی اتنا زہریلا نہیں ہوگا جتنا یہ دودھ ہے

بھوکی قوم ہے جی

پاکستانی قوم شاید دنیا کی سب سے بھوکی قوم ہے، تین وقت پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے باوجود بھی پیٹ کی آگ کم نہیں ہوتی، ہوسکتا ہے کچھ لوگوں کو میری اس بات سے اختلاف ہو لیکن اگر شادی کی تقاریب دیکھ لیں تو حقیقت واضح ہو جائے گی ، کیا امیر اور کیا مڈل کلاس سب ہی کھانے پر ایسے ٹوٹتے ہیں جیسے بس زندگی کا آخری کھانا ہے ، اس قوم میں صبر تو بالکل بھی نہیں اس کا اندازہ آپ ٹریفک سگنل پر کھڑے ہو کر لگا سکتے ہیں ،لوگوں کو پتہ نہیں کیوں اس قدر جلدی ہوتی ہے، قوم کی اس بے صبری کو حکومت کیش کرتی ہے اگر نادرا آفس جانے کا اتفاق ہوا ہو تو وہاں جلد بازوں کیلئے زیادہ فیس کے ساتھ جلدی کارڈ بنانے کی آفر موجود ہے، ہمارا یہ حال ہے کہ مسجد میں جلدی جاتے نہیں لیکن اپنے زاتی کام کیلئے کہیں بھی وقت پر پہنچ جاتے ہیں، کہتے ہیں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے لیکن افسوس ہم پھل پکنے سے پہلے ہی کھانے کی سوچتے ہیں اور اسی بے صبری کی وجہ سے ابھی تک ہم دنیا میں پیچھے ہیں ، نہ ہم نے ماضی سے کچھ سیکھا اور نہ ہمیں مستقبل کی کوئی فکر ہے۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

گھر جنت بن گیا

نیک سیرت اور فرمانبردار بیوی ہر ایک کو پسند ہے، شوہر جب بھی کوئی حکم دے تو بیوی کو چاہیئے کہ اس کی ہاں میں ہاں ملائے ، جیسے اگر کچن میں گندے برتن پڑے ہوں تو شوہر بجائے غصہ کرنے کہ اسے یہ حکم دے سکتا ہے کہ سنو یہ برتن میں دھو ؤں گا سمجھی تو ایک اچھی بیوی کبھی انکار نہین کرے گی ، اگر کپڑے دھلنے والے پڑے ہیں تو وہ بیوی کو یہ حکم دے سکتا ہے کہ منے کی ماں کپڑے صحن کا حسن خراب کر رہے ہیں ، سنو یہ میں دھو ؤں گا سمجھی اور بیوی اگر اچھی تو تو برا نہیں منائے گی، ایسی اچھی بیویاں معاشرے کا حسن ہیں ، یہ اپنے شوہروں سے سچا پیار کرتی ہیں اور دعائیں کرتی ہی کہ ہر ایک کو ایسا ہی شوہر دے ، جس گھر میں ایسا ماحول ہو وہ گھر جنت بن جاتا ہے
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

اللہ کی نعمتیں

صبح ناشتہ میں بکرے کے پائے اور 3 نان کھانے کے بعد کتنی دیر یہ سوچتا رہا کہ اللہ نے کیسی کیسی کمال نعمتیں عطاء کی ہیں ابھی سوچ کو اور وسیع کرنا ہی چاہتا تھا کہ لمبی ڈکار نے میرے احساسات و خیالات و تصورات و کیفیات کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا لیکن میں نے برا نہیں منایا کیونکہ ڈکار بھی زندگی کا حصہ ہے اور چونکہ تقدیر میں اس وقت ڈکار مارنا لکھا تھا تو میں کون ہوتا ہوں اسے روکنے والا ، خیر ہاتھ دھو کر موٹر سائیکل پر بیٹھا اور گھر کی جانب روانہ ہوا ، کچھ دور ہی گیا تھا کہ ایک وین تیزی سے بالکل پاس سے گزری کہ میرے ہوش ہی اڑ گئے ، ڈرائیور کو برا بھلا کہنے کیلئے منہ کھولا ہی تھا کہ وین کے پیچھے بیٹھی کالج کی لڑکیوں کو دیکھ کر سارا غصہ جھاگ کی طرح بہہ گیا لیکن چونکہ میرے اندر شرافت کوٹ کوٹ کر بھری ہے میں نے فوراً نظریں جھکا لیں، گھر کے قریب پہنچا تو اچانک موبائل میں ایس ایم ایس کی گھنٹی بجی چونکہ سڑک سنسنان تھی اس لئے جیب سے موبائل نکالا اور دیکھنے لگا کہ کس نے بھیجا ہے مگر اچانک ایک گاڑی والا جو خود بھی موبائل کے ساتھ مصروف تھا کہیں سے سامنے آگیا اور میری موٹر سائیکل نے اس کی گاڑی کا ماتھا چوم لیا ، میرا موبائل ہاتھ سے چھوٹا اور دور جا گرا، کار کے ماتھے پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے کلنک کا ٹیکا لگ گیا تھا جبکہ میرے موبائل کے بھی دو دانت ٹوٹ گئے تھے، میری زرا سی غلطی کے باعث میرا 8 سال پرانا موبائل مجھ سے بچھڑ گیا، شاید اتنا دکھ میری امی کو اپنے جہیز کے گلاس ٹوٹنے کا نہیں ہوا تھا جتنا مجھے موبائل کہ ٹوٹنے کا ہوا، اس حادثے کے بعد میں نے چلتی موٹر سائیکل پر موبائل استعمال کرنے سے توبہ کرلی اب الحمداللہ میں چلتی گاڑی میں موبائل استعمال کرتا ہوں ، میرا ماننا ہے کہ انسان کو وقت کے ساتھ خود کو بدلنا چاہیئے
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

جو ڈر گیا وہ مر گیا

کہتے ہیں جو ڈر گیا وہ مرگیا لیکن میں نے کسی کو ڈر سے مرتے نہیں دیکھا ہاں گیلی ضرور ہو جاتی ہے ، مجھے آج بھی وہ وقت یاد ہے جب میں بچہ تھا اور اندھیرے سے ڈرتا تھا کہ کہیں کوئی جن نہ آجائے وہ وقت بھی یاد ہے جب طالبعلمی کا دور تھا اور رزلٹ سے ڈر لگتا تھا کہ نمبر کم آئے تو مار پڑے گی، جب جوانی جوبن پر آئی تو اس بات کا ڈر لگا رہتا تھا کہ اگر ابا جان نے موبائل چیک کرلیا تو میری سہیلیوں کے ایس ایم ایس پڑھ کر دُرگت ہی نہ بن جائے، یوں ہی ڈرتے ڈرتے میری شادی ہوگئی شروع میں تو بیگم سے بھی ڈر لگتا تھا لیکن پھر مجھے عادت ہوگئی ، ازدواجی زندگی میں کبھی کبھی اس وقت ڈر لگتا ہے جب رات کو کسی رانگ نمبر پر بات کر رہا ہوتا ہوں اور آہٹ سے جان نکل جاتی ہے کہ کہیں بیگم پیچھے تو نہیں کھڑی ، ایک بار تو آفس میں بھی ڈر لگا تھا جب پیٹ میں شدید درد ہونے پر باتھ روم کی طرف بھاگا اور دروازہ بند کرتے ہوئے کنڈی ہاتھ میں آگئی اس وقت میں ہلکی سے آہٹ سے کتنا ڈر رہا تھا یہ میں ہی جانتا ہوں اب میں اُس سٹیج پر ہوں جہاں بندے کو ڈر نہیں لگتا بلکہ وہ ڈھیٹ ہو جاتا ہے خیر یہ تو تھیں باتیں ڈر کی ، اگر دیکھا جائے تو خوشی کی علامتیں بھی اس سے ملتی جلتی ہیں ، ایک بار پھیکا خربوزہ کھاتے کھاتے ایک خربوزہ میٹھا نکل آیا تو میری شکل دیکھنے والی تھی ، وہ رات بھی یاد ہے جب میں بہت بھوکا محسوس کر رہا تھا اور فریج میں پڑی تین دن پرانی بریانی پلیٹ میں ڈالتے ہوئے اس میں سے لیگ پیس نکل آیا اس وقت خوشی سے میرے آنکھوں سے آنسو ٹپکنے لگے تھے ، وہ دن بھی یاد ہے جب میں کپڑے دھو رہا تھا جو کہ میں اکثر دھوتا ہوں اور ایک قمیص سے 500 کا نوٹ نکلا اور یہ دیکھ کر اور بھی خوشی ہوئی کہ وہ اصلی تھا اس پر عید مبارک نہیں لکھا تھا grin emoticon
.
زریابیاں
زریاب شیخ

پسند کی شادی

سند کی شادی کرنے پر بہن کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا، گھر چھوڑ کر جانے پر شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا، بیٹی کو شک پر باپ نے غیرت میں آکر سوتے میں مار ڈالا ، ہم مردوں کی غیرت صرف تب جاگتی ہے جب ہماری بیٹی، بیوی، بہن سے غلطی ہو لیکن جب ہم خود کسی کی بہن، بیٹی اور بیوی کو آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھتے ہیں تب غیرت کہیں مری ہوتی ہے ، مردوں کو اس دن سے ڈرنا چاہیئے جب عورت کو غیرت آگئی پھر مردوں کو منہ چھپانے کیلئے بھی جگہ نہیں ملے گی ، جب ایک لڑکی آنکھ کا زنا کرنے پر مرد کی آنکھ نوچ لے گی، جب ایک لڑکی ہاتھ لگانے پر مرد کا ہاتھ کاٹ دے گی، جب ایک بہن دوسرے کی بہن کو رات کو فون کرنے پر بھائی کو بھون ڈالے گی، جب ایک بیوی اپنے شوہر کو دوسرے کی بیوی کی طرف پیار سے دیکھنے پر اس کا سر تن سے جدا کردے گی، اس روئے زمین پر آج سب سے غیرت مند اگر ہے تو عورت ہے جو مردوں کے ٹھرک پن، مردوں کی نئی نئی لڑکیوں سے دوستیوں پر بھی خاموش رہتی ہے ،،، کب مرد سمجھیں گے کب ان میں عقل آئےگی ،،،،،
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

یہ عشق بڑا بیدردی ہے

اغ میں گھومتے گھومتے اُس درخت کے پاس پہنچا جہاں میں نے روبینہ کے ساتھ اپنا اور اس کا نام لکھا تھا وہ میری پہلی محبت تھی ، ایک عجیب سا خوشی کا احساس ہوا، وہ خوبصورت لمحے ایک دم آنکھوں کے سامنے آگئے، خیالوں میں کھویا کچھ دور گیا تو وہ درخت نظر آیا جس کے نیچے شبنم اور میں رومانٹک گانے گایا کرتے تھے اس کی ہنسی ابھی بھی کانوں میں گونج رہی تھی ،،، ہونٹوں پر مسکراہٹ لئے قریب ایک بینچ پر بیٹھا ، یہ وہ ہی بینچ تھا جس پر سلمہ میرا ہاتھ پکڑ کے ساتھ جینے اور ساتھ مرنے کی قسمیں کھاتی تھی ،،، اس کی ادائیں آج بھی یاد آتی ہیں، وہ بھی کیا دن تھے وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا ،،، گھر جانے کیلئے اٹھا ، تو باغ کے گیٹ کے قریب پاپڑ والا نظر آیا ، جس سے میں نے اور سائرہ نے ایک بار پاپڑ کھائے اسے بہت ہی پسند تھے اور بچوں کی طرح کھاتی تھی ، پاپڑ والے سے پاپڑ خریدنے ہی والا تھا کہ کسی نے مجھے پکڑ کر جھنجھوڑ ڈالا ،،، اور میری آنکھ کھل گئی ، بیگم سامنے کھڑی غصہ میں بھری پوچھ رہی تھی کہ بتاؤ یہ نادیہ کون ہے جس کو تم کہہ رہے تھے جانو ایزی لوڈ کروادیا ہے ، اس کے بعد کیا ہوا یہ بتا نہیں سکتا grin emoticon
.
زریابیاں
زریاب شیخ

Friday, April 17, 2015

یہ ملک ہمارے باپ کا ہے

جناب یہ کون لڑکی ہے،،، ارے آپ کو نہیں پتہ یہ قوم کی بیٹی ہے،، اوہ اچھا اچھا ،، اور یہ کون ہے ،،،، ارے کمال کرتے ہیں آپ ،، یہ قوم کی ماں ہے ،، واہ جی کیا بات ہے اور یہ اتنی پیاری سی لڑکی کون ہے ،، دیکھیں زرا نظریں صحیح کریں ، یہ قوم کی بہن ہے اوہ سوری جی ،،،،،، اچھا وہ کون ہے ،،، ارے بھائی کبھی اخبار بھی پڑھ لیا کرو وہ قوم کی بھابھی ہیں ، ان کو " نیشنل بھابھی کا " خطاب ملا ہے ،، اچھا اچھا اور وہ بے چاری کون ہے جس کی عزت لوٹ لی تھی کل کچھ بدمعاشوں نے ،، جانے دو یار وہ حوا کی بیٹی ہے ،، ،، جناب وہ قوم کی بیٹی کیوں نہیں ،،، ارے اب میں اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں ،،، اچھا یہ بتائیں اس قوم کا باپ کوئی نہیں ،،، ارے کمال کرتے ہیں ،، ہے نہ باپ ۔۔ ہم سارے باپ ہی تو ہیں ، یہ ہمارے باپ کی سڑک ہے جیسے چاہیں گاڑی کھڑی کریں، جب چاہیں اشارہ توڑیں ، یہ ہمارے باپ کا ملک ہے ، ہماری مرضی نہیں دیتے ٹیکس جو کرنا ہے کرلو ،جس کو چاہے لوٹ لو ، یہ ہمارے باپ کا ملک ہے ، ہماری مرضی بجلی چوری کریں ، ڈاکے ڈالیں ، کوئی روک کر تو دکھائے ، یہ سب کچھ ہمارے باپ کا ہے

یہ عشق کیا ہے

زریاب مجھے بتاؤ یہ عشق کیا ہے ،،، اچھا تو سنو ،، کسی غیر لڑکی کو دیکھ کر نظریں جھکانا عشق ہے، اس سے اخلاق سے بات کرنا عشق ہے، اس کے بارے مین اچھا سوچنا عشق ہے، جب تمھاری بیوی گرمی میں کھانا پکاتی ہے تو اس کی تعریف کرنا عشق ہے، جب وہ شدید تکلیف میں بچہ پیدا کرتی ہے تو اس کیلئے دعا کرنا عشق ہے، اس کی غلطی پر بھی مسکرا دینا عشق ہے، بچوں کے سامنے اسے پیار سے سمجھا دینا عشق ہے، جانتے ہو عشق کی انتہا کیا ہے، اپنے ماں باپ کو پیار سے دیکھنا عشق کی انتہا ہے، اپنے مسلمان بھائی کی کبھی دل آزاری نہ کرنا عشق کی انتہا ہے، بھوکے کو کھانا کھلانا عشق کی انتہا ہے، غریب کو محبت سے دیکھنا اور حقیر نہ سمجھنا عشق کی انتہا ہے، اللہ کی رضا میں راضی رہنا عشق کی انتہا ہے، یہ ہی عشق ہے جو مسلمان کو انسان بناتا ہے اور پھر اللہ سے ملاتا ہے ، مگر افسوس ہم یہ عشق کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں ، اب کہاں ہے یہ عشق، کون کرتا ہے یہ عشق ، مجھے میرا عشق لوٹا دو ، مجھے میرا عشق لوٹا دو۔
۔

Thursday, April 9, 2015

حیرت انگیز

کیا آپ کو معلوم ہے کہ مچھلی کو پانی سے نکالیں تو وہ مر جاتی ہے، آپ شاید یہ بھی نہیں جانتے کہ ٹرین کی پٹڑی پر لیٹنے کے بعد اگر ٹرین اوپر سے گزر جائے تو انسان زندہ نہیں بچتا، ہو سکتا آپ یہ بھی نہ جانتے ہوں کہ سانپ کے کاٹنے سے بندہ چند لمحوں میں اللہ کو پیارا ہو جاتا ہے، سائنس کہتی ہے کہ اگر آپ ایک چٹکی سائینائیڈ کھا لیں تو اگلے دن آپ قبرستان میں ہوں گے، کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ اگر انسان کنپٹی پر گولی رکھ کر چلا دے تو اسے موت آ جاتی ہے ، مزید حیرت ناک اور حیرت انگیز معلومات کیلئے پڑھتے رہیں

گولی مار بھیجے میں

نیچے پھینک دوں، ٹرین کی پٹڑی سے باندھ دوں ، زہر دودھ میں ملا کر پلا دوں، پنکھے میں پھندا ڈال کر پھانسی دیدوں جو لڑکی بن کر دوسروں کے دل سے کھیلتے ہیں لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ خودکشی حرام ہے اور میرے مرنے کے بعد گھر والوں پر کیا بیتے گی یہ سوچ کر کنپٹی پر سے پستول ہٹا دی ،،، grin emoticon
.
زریابیاں

موٹی لڑکی

اگر تم چاہتے ہو کہ کوئی تم کو ٹوٹ کر چاہے، سچے دل سے پیار کرے او تمھاری روح میں اتر جائے تو کسی موٹی لڑکی سے شادی کرلو، کیونکہ موٹی لڑکیاں زیادہ با وفا ہوتی ہیں 
۔
زریابیاں

یہ عشق برا بے دردی ہے

اگر خواب میں وہ شخص نہ آتا تو شاید زندگی گزر جاتی اور یہ معلوم نہ ہو پاتا کہ پیار، عشق، اور محبت میں کیا فرق ہے ، عالم رویا میں اس نیک سیرت انسان سے میری ملاقات ہوئی اور اسے جب میں نے اپنی مشکل بتائی تو وہ مسکرایا اور بولا دیکھو یہ تو بہت ہی آسان ہے ،، پیار ہمیشہ بچی سے ہوتا ہے ، عشق ہمیشہ لڑکی سے ہوتا ہے اور محبت ہمیشہ آنٹی سے ہوتی ہے ، آج میں بھی اس شخص کا بہت بڑا مرید ہوں ۔۔۔ 

ہاتھ سے محنت کرنا اچھی بات ہے جی

ہاتھ سے محنت کرنے کا بہت اجر ہے پہلے پہل میں جب دوسروں کو دیکھتا تھا تو ہنستا تھا مذاق اڑاتا تھا لیکن پھر جب خود کام کرنا شروع کیا تو ایک عجیب سی خوشی کا احساس ہوا ، سوچتا ہوں کہ واقعی ہاتھ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہیں اور ایسے ہی لوگ کام چوروں کو نہیں کہتے کہ تمھارے ہاتھ تو ٹوٹے ہوئے ہیں ، میں 6 سال سے اپنے ہاتھوں سے کام کر رہا ہوں اور آج میں ایک کامیاب شوہر ہوں میری بیوی مجھ سے بہت خوش ہے کیونکہ اس کو میرے ہاتھ کے دُھلے کپڑے، برتن اور گھر کی ہر چیز صاف ملتی ہے ، فخر ہے کہ میرے ہاتھوں نے مجھ کو ایک مثالی شوہر بنا دیا ہے ، اب لوگ مجھ پر ہنستے ہیں لیکن میں نے کبھی کسی کی بات کا مائنڈ نہیں کیا

فوج اور عوام

ہمارے دماغوں میں آج بھی یہ گھسایا جاتا ہے کہ بس وطن کا دفاع تو فوجی ہی کر سکتے ہیں، پولیس والے تو جھک مارتے ہیں، سیکیورٹی گارڈز بھی جھک مارتے ہیں اور عوم تو بالکل بھی نہیں ملک سے محبت کرتے کیونکہ ان سب کے پاس فوجی وردی نہیں، کیا ملک سے محبت کیلئے وردی کی ضرورت ہوتی ہے ، ہمیں یہ کیوں احساس دلایا جاتا ہے کہ ہم فوج کہ بغیر کچھ نہیں ، ہمیں کیوں بچپن سے ہی کمزور بنایا جاتا ہے اور ایک فوجی کا بچہ بہادر ہوتا ہے ، اس کو بار بار یہ کہا جاتا ہے یہ تو فوجی کا بچہ ہے یہ تو بہادر باپ کا بچہ ہے کیا باقی بچے بزدلوں کے بچے ہیں، کیا عوام کی حیثیت بس کیڑے مکوڑوں جیسی ہے ان کی اپنی کوئی ویلیو نہیں ان کا اپنا کوئی مقام نہیں ، اگر ہم نے ایک قوم بن کر رہنا ہے تو یہ کہنا ہوگا کہ ہم سب بہادر ہیں اور اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں یہ جو خود ساختہ ٹھیکہ ہم نے فوج کو دیا ہے اس بُت کو اپنے دماغوں سے توڑنا ہوگا اور ہر شخص کو ایک جنونی محب وطن بننا ہوگا ورنہ ہم یوں ہی انگریزوں اور فوج کے زہنی غلام بنے رہیں گے ، کوئی ہماری عزت نہیں کرے گا ۔
۔
زریاب شیخ

محنت کش کسے کہتے ہیں

کسی دانا نے مجھ سے پوچھا کہ آج کے دور میں محنت کش کسے کہتے ہیں تو میں کافی دیر تک سر کھجاتا رہا اور بولا کہ جو انسان محنت کے ساتھ ساتھ کَش بھی لگائے اس کو محنت کش کہتے ہیں ۔

نئے نئے محاورے

تعلیم بالغاں کے سلسلے میں آج ہم آپ کو محاوروں کے پیچھے چھپی کہانیوں کے بارے میں بتائیں گے ہر محاورہ کسی وجہ سے بنتا ہے ، اس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہوتی ہے، ایک دفعہ کا زکر ہے کہ لڑکے والے ایک لڑکی کا رشتہ دیکھنے گئے، لڑکی والوں نے خوب عزت افزائی کی اور کھانے کا جب وقت ہوا تو بہت زور دیا کہ پیٹ پوجا کرکے جائیں، لڑکے والوں نے بادل نخواستہ تہے دل سے ان کی آفر قبول کی ، لڑکی اپنے خوبصورت ہاتھوں سے کھانا ان کیلئے لائی ، وہ بلاشبہ بہت حسین تھی جیسے کہ بہت فرصت میں اس کو بنایا گیا ہو، لڑکا اسے دیکھے جا رہا تھا جیسے ہی اس نے کھانے کی طرف دیکھا تو بے ساختہ اس نے اپنی اماں جان کی طرف دیکھا اور بولا کہ یہ منہ اور مسور کی دال۔۔۔۔ بس اس دن سے آج تک کبھی لڑکی والوں نے جب بھی کوئی رشتہ دیکھنے آیا ان کے سامنے دال نہیں رکھی ،،،،، 
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

خواتین اور کھٹا

خواتین کو کھٹا کھاتے دیکھ کر میرا دل بھی کھٹا کھٹا ہونے لگتا ہے ، یہ خیالات ایک گول کپے کی دکان پر ایک خاتوں کو کھٹا پانی پی کر عجیب و غریب منہ بناتے ہوئے دیکھنے کے بعد آیا 

دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت

ارے یہ دیکھو کتنی بُری لڑکی ہے ، ماڈلنگ کے نام پر جسم کی نمائش کرتی ہے یہ تو پکی جہنم میں جائے گی ،،،، یہ الفاظ تھے میرے ساتھ ٹرین میں بیٹھے شخص کے جو آنکھیں پھاڑ کر اخبار میں ماڈل کی تصویر دیکھے جا رہا تھا لیکن یہ الفاظ ویسے اکثر لوگوں کی زبان پر ہوتے ہیں ، سوچنے کی بات ہے اگر وہ کم کپڑے پہن کر خراب ہے تو کیا دیکھنے والا فرشتہ ہے ، دیکھنے والا تو پتہ نہیں کیا کیا دیکھ رہا ہوتا ہے تو پھر وہ اپنے آپ کو شریف کیسے کہتا ہے ، ہمارے معاشرے میں ہر کوئی مفتی بنا ہوا ہے ، خود بھلے رات بھر لڑکیوں سے فون پر ایسی ویسی باتیں کرتے ہوں لیکن دنیا کے سامنے مومن بن جاتے ہیں،میں سر جھٹک کر موبائل میں سنی لیون کا ویڈیو سانگ دیکھنے لگا اور سوچنے لگا کہ واقعی اے دنیا پیتل دی ....... grin emoticon
.
زریابیاں
زریاب شیخ

درخت شریف ہوتے ہیں

اس زمین پر سب سے شریف درخت ہوتا ہے کیونکہ اس کے نیچے چھپ چھپ کر جو کچھ ہوتا ہے وہ خود ہی دیکھتا رہتا ہے لیکن کسی کو بتاتا نہیں ،، اس کے بعد کمرے کی دیواریں ہوتی ہیں جو ساؤنڈ پروف تو نہین ہوتیں لیکن ان کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ کے پیار بھری آوازیں اور غصہ سے بھری ساؤنڈ گھر تک ہی رہے، اس کے بعد سب سے قریب آپ کے تکیہ ہوتا ہے جس کو سینے سے لگا کر آپ رو لیتے ہیں یا ٹھنڈی آہیں بھر لیتے ہیں سوچیں گر ان سب کی زبان ہوتی تو کیا ہوتا ،، جیسے درخت ایک دم بولتا اوئے بندہ بن ،،، یہ کیا کر رہا شرم نہٰیں آتی ، ایسی حرکتیں کرتے ہوئے کچھ تو خیال کر،،، اگر دیواروں کی زبان ہوتی تو وہ بولتی ارے کمینوں بتی ہی بجھا دو ، کچھ تو شرم کرلو ، کچھ تو رحم کرلو ،، تم لوگوں کو تو زرا سی بھی شرم نہیں ،، اور تکیہ کی زبان ہوتی تو وہ بولتا ،، بہن اتنا نہ دباؤ کہ میں مر ہی جاؤں اگر دبانے کا اتنا ہی شوق ہے تو جس کے خواب دیکھ رہی ہو اس کا جا کر گلا دبا دو ،،، اس لئے شکر کریں کہ ان کی زبان نہیں صرف کان ہیں ، اس لئے صرف کان کھلے رکھیں اور زبان بند ۔۔۔ تو پھر اس دنیا مین امن ہوجائے ،، ساری فساد کی جڑ یہ زبان ہے ،،، زرا کان دھریئے

عورت صرف کھیلنے کیلئے نہیں بنی ۔۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

۔
جب لڑکا یا لڑکی جوان ہوتے ہیں تو ان کے جذبات میں تبدیلی آتی ہے ، بچے ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ رکھیں تو کچھ محسوس نہیں کرتے لیکن جیسے ہی وہ جوان ہوتے ہیں تو ان کا ہاتھ چھوتے ہی دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے ، یہ دنیا محبت کے نتیجے میں بنی ، اللہ نے اس زمین پر ہر جانور کے دل میں ہر انسان کے دل میں محبت ڈال دی ہے،اسی لئے جب ہم صنف مخالف کو دیکھتے ہیں تو ایک عجیب سا احساس پیدا ہوتا ہے لیکن اس محبت کو سب سے زیادہ نقصان "گندی فلموں" نے پہنچایا اور مرد کی نظر میں عورت کو محبت کی علامت کی بجائے ایک کھلونا بنا دیا کہ جب چاہا استعمال کیا ، عورت جس کے سینے پر سر رکھ کر سکون ملتا تھا جس کی گود میں سر رکھ کر باتیں کرتے وقت گزرنے کا پتہ نہیں چلتا تھا جس کے ساتھ چہل قدمی کرتے مرد تھکتا نہیں تھا جس کی ہنسی کوئل کی کو کو سے بھی پیاری تھی ہم نے وہ سب کہیں کھو دیا ہے، جب ایک مرد گندی فلم دیکھتا ہے تو وہ یہ بھول جاتا ہے کہ عورت کے بھی جذبات ہوتے ہیں اسے صرف اپنے جذبات کا خیال رہتا ہے ، ان گندی فلموں نے میاں بیوی کو ایک دوسرے سے بہت دور کردیا ہے ، ایک بیوی اپنے شوہر کیلئے سجتی سنورتی ہے لیکن جب وہ اسے دیکھتا ہی نہیں تو وہ اندر ہی اندر مرتی رہتی ہے، عورت چاہے موٹی ہو یا سمارٹ دونوں کی محبت میں کوئی فرق نہیں ہوتا، اسلام نے جس عورت کو عزت دی جس کو پاؤں کی جوتی سے پاؤں کی جنت بنا دیا اس کی ہم بالکل قدر نہیں کرتے،ایک مرد اپنے نظروں سے بھی عورت کا جسم نوچتا ہے اور جب شادی ہوتی ہے تو اس کی روح تک کو زخمی کرتا چلا جاتا ہے جسے وہ محبت سمجھ بیٹھتا ہے وہ صرف جسم کی پیاس ہوتی ہے اور اس پیاس سے مرد تو چاہے مزے لے رہا ہوتا ہے لیکن عورت کو ایسا لگتا ہے جیسے مرد اس کا خون چوس رہا ہے، عورت محبت کیلئے بنی ہے جسم سے کھیلنے کیلئے نہیں بنی،اپنی بیوی کو دیکھنا ، اس کی تعریف کرنا ، اس کے ساتھ وقت گزارنا، بارش میں اس کے ساتھ چھت پر جانا ، ڈوبتے سورج کو دیکھنا، لانگ ڈرائیو پر اس کی سریلی آواز میں گانے سننا ، اس کی شوخ چنچل اداؤں کی تعریف کرنا یہ ہی زندگی ہے یہ ہی رومانس ہے ، ہم مرد گندی فلمیں ، گندی تصویریں دیکھ کر اپنے دماغ سے اپنے دل سے آپنی آنکھوں سے وہ محبت کھو رہے ہیں جو ہمیں ایک عورت سے کرنی چاہیئے ، اب بھی وقت ہے ہمیں سدھرنا ہوگا ورنہ وہ دن دور نہیں جب شادی صرف جسم کا کاروبار بن جائے گا ، عورت شادی کے نام پر بکا کرے گی اور مرد ہوس کا پجاری کہلائے گا ،، زرا سوچیئے
۔
پرنس کی کتاب" یہ جسم کھلونا تو نہیں " سے اقتباس

انگریزی فوبیا

پاکستان میں ایسے لوگ بھی بستے ہیں جن کو انگریزی فوبیا ہوتا ہے ان کے سامنے اگر کوڑا اٹھانے والا انگریزی کے دو بول بول دے تو ان کا دل خوشی سے باغ باغ ہو جاتا ہے اور اگر کوئی ان کے ٹامی کو کتا کہہ دے تو فوراً غصہ میں آجاتے ہیں حالانکہ کتے کو کتا کہیں تو اسے بڑی خوشی ہوتی ہے.
.
زریاب شیخ

Sunday, February 8, 2015

انقلاب

ایک دوسرے کو گالیاں دینےوالی,جگہ جگہ تھوکنے اور پان کی پیک پھینکنے والی,سود کھانے والی, رشوت لینے والی اور ملاوٹ کرنے والی پاکستانی قوم جب حکمرانوں سے نجات کیلۓ انقلاب کی باتیں کرتی ہے تو ہنسی آجاتی ہے... :D

.
زریابیاں
زریاب شیخ

عورت اور بے رخی


مرد عورت کی محبت کی وجہ سے جوان رہتا ہے جبکہ عورت مرد کی 
بے رخی کی وجہ سے جلدی بوڑھی ہو جاتی ہے۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

ابلیس اور سجدہ


حیرت ہے ابلیس ایک سجدہ نہ کرکے شیطان بن گیا اور لوگ سینکڑوں سجدے نہ کرکے بھی خود کو مسلمان کہتے ہیں۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

وقت اور استاد


انسان کا سب سے بڑا استاد وقت ہے,سب سے بڑا دشمن پیسہ ہے ,سب سے بہترین دوست ماں ہے اور سب سے زیادہ قریب اللہ ہے
.
زریابیاں
زریاب شیخ

مرد اور نصیب


عورت کے نصیب سے مرد کو دولت ملتی ہے لیکن افسوس مرد نے عورت کو ہی سونے کی چڑیا سمجھ لیا.
.
زریابیاں
زریاب شیخ

کچھ مت سمجھنا

جو لوگ خود کو "کچھ" سمجھتے ہیں دنیا انہیں کچھ بھی نہیں سمجھتی اور جو خود کو "کچھ"نہیں سمجھتے وہ دنیا میں امر ہوجاتے ہیں.
.
زریابیاں
زریاب شیخ

زندگی کا ہر موڑ

زندگی کے ہر موڑ پر انسان کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور میں نے ہر موڑ پر بہت کچھ سیکھا ، ایک موڑ پر لکھا تھا " دھیان سے ۔۔۔۔ آگے گرلز کالج ہے" اور میں سوچ میں پڑ گیا کہ یہ آفر ہے یا تنبیہ ہے.. ایک موڑ پر لکھا تھا " بچے دو ہی اچھے" ... مجھے حیرت ہوئی کہ باقی بچے کیا بدمعاش ہیں، تھوڑا آگے گیا تو ایک موڑ پر لکھا آیا "من پسند شادی کیلئے ابھی ساجن بنگالی سے رابطہ کریں"  لیکن افسوس من پسند حکمران لانے کیلئے کوئی بنگالی کام نہیں آتا، ایک موڑ مڑتے ہوئے میں گرتے گرتے بچا کیونکہ وہاں لکھا تھا "کنوارے مرغ کا گوشت دستیاب ہے" تب سمجھ میں بات آئی کہ ہماری نوجوان نسل شادی کیوں نہیں کرتی یہ سب کنوارے چکن کھانے کا اثر ہے ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ  میری منزل آگئی وہ میرا آخری موڑ تھا جہاں  بہت نصیحت آموز الفاظ لکھے تھے  "رخسانہ دوا خانہ ، ایک بار ضرور آنا " ۔۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

لینڈ لارڈ

کمال کی بات ہے کہ ہم ایک امیر انسان کو لینڈ لارڈ کہتے ہیں , اس شخص کو بھی لینڈ لارڈ کہتے ہیں جو لینڈ کا مالک ہو لیکن اگر دیکھا جاۓ تو اصل لینڈ لارڈ تو گورکن ہوتا ہے جو لینڈ پر رہنے والے لوگوں کو قبر میں ڈال کر  لارڈ کے پاس بھیجتا ہے :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

قبرستان


میں جب اپنی اوقات بھولنے لگتا ہوں تو قبرستان چلا جاتا ہوں ...
.
زریابیاں
زریاب شیخ

زبان جسم کا لباس


زبان جسم کا لباس ہوتی ہے اور غصہ انسان کو دنیا کے سامنے "ننگا" کردیتا ہے۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

میلی بنیان


میں ہمیشہ میلی بنیان پہنتا ہوں اور زبان کو قابو میں رکھنے کیلئے اپنے گریبان میں جھانکتا رہتا ہوں۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

محبت اندھی ہے

تعجب کی بات ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے لیکن کوئی کسی اندھے سے محبت ںہیں کرتا.... 
.
زریابیاں
زریاب شیخ

عورت اور تین لفظ


ایک عورت تین لفظوں میں اپنا سب کچھ مرد کو سونپ دیتی ہے لیکن افسوس ہے ان مردوں پر جو اسے سر کا تاج بنانے کی بجاۓ اپنا غلام بنا لیتے ہیں.
.
زریابیاں
زریاب شیخ

مرد اور جنت


افسوس مرد سب کے سامنے تمسخر اڑا کر یہ تو کہتا ہے کہ ایک عورت اپنے ساتھ کئی مردوں کو جہنم میں لے کر جاۓ گی لیکن کبھی فخر سے یہ نہیں کہتا ہے کہ میں اپنی عورت کو اپنے ساتھ جنت میں لے کر جاؤں گا....
.
زریابیاں 
زریاب شیخ

باپ اور ممتا


باپ کو اپنے بچوں کو سمجھنے کیلۓ بچہ بننا پڑتا ہے کیونکہ اس کے پاس ممتا نہیں جو بچے کا چہرہ پڑھ کر ہی اس کی تکلیف جان لیتی ہے...
.
زریابیاں
زریاب شیخ

سورج اور محدب عدسہ


سورج کی روشنی کے آگے اگر محدب عدسہ رکھ دیا جاۓ تو اس سے نکلنے والی شعاعیں سامنے رکھی چیز کو جلا نے لگتی ہیں اسی طرح اگر مرد کی نظر بری ہوجاۓ تو وہ عورت کے کردار کو جلانے لگتی ہیں.
.
زریابیاں 
زریاب شیخ

عورت ایک عزت

مرد نے عورت کو تسکین ہوس بنالیا جو عورت محبت کا دوسرا نام تھی اسے جسم اور دل بہلانے کا زریعہ سمجھ لیا جو عورت گھر کی چاندنی تھی پھر محلے کی زینت بن کر رہ گئی جو عورت گلاب کا پھول تھی اس کی خوبصورتی کو لوگ اپنے ہاتھوں سے مثلنے لگے جو عورت حیا اور پاکباز تھی اسے بے حیا کرکے لوگ دولت سے اپنا پیٹ بھرنے لگے, آج ہر طرف بس ہوس ہی ہوس ہے جس کے باعث شریف لڑکیاں گھر میں ہی بوڑھی ہو رہی ہیں اور جو مجبور ہو کر پہلے ہی مرد کو سب کچھ سونپ دیتی ہیں تو نہ صرف ذلیل کیاجاتا ہے بلکہ کہا جاتا ہے کہ تو کل کو کسی اور کے ساتھ بھی ایسا کر سکتی ہے, آج اگر فیس بک سے عورت نکل جاۓ تویہ ختم ہو جاۓ , آج اگر ٹیلی ویژن سے عورت نکل جاۓ تو اس کی ریٹنگ ختم ہو جاۓ, براۓ مہربانی عورت کو حیا کا پیکر ہی رہنے دیں عورت اگر خراب ہوگئی تو پھر کوئی مرد بھی نہیں بچے گا اور یہ فخر نہیں بڑے شرم کی بات ہوگی.
.
زریابیاں
زریاب شیخ

Sunday, February 1, 2015

اندھی محبت

کسی نے سچ کہا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو بدصورت لوگ خودکشی کرلیتے ۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

عورت کے روپ

عورت کے ہزاروں روپ ہیں لیکن محبت وہ ہمیشہ دل سے کرتی ہے اور مرد کتنا بےوقوف ہے کہ دل کو چھوڑ کر جسم کے پیچھے بھاگتا ہے ۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

نظر اور خوبصورتی

میں نے عورت کو ہر نظر سے دیکھا اور خوبصورت پایا
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

عورت اور رنگ

رنگ خوبصورتی کی علامت ہوتے ہیں اگر دنیا بلیک اینڈ وائٹ ہوتی تو گلاب کا پھول محبت کی علامت نہ سمجھا جاتا اسی طرح عورت زندگی کی علامت ہے اگر عورت کا وجود نہ ہوتا تو زندگی بےمعنی ہوجاتی۔۔۔۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

انسان اور زبان

انسان کو وه باتیں تنہا کردیتی هیں جو وه کسی سے کہہ نهیں سکتا اس لئے میں نے آئینے کو اپنا دوست بنا رکھا هے جس کے سامنے میں وه سب کچھ کہہ دیتا هوں کیونکه مجھ سے بہتر مجھ کو اور کوئی نهیں جان سکتا.
.
زریابیاں
زریاب شیخ

مہنگائی اور گرل فرینڈ

مهنگائی کے اس دور میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ بننا آسان هے شوهر یا بیوی بننا مشکل هوگیا هے, آج کے نوجوان تو اب لڑکی کی سیرت نهیں  دیکھتے بس خوبصورتی دیکھتے هیں, لڑکیاں جب سے خود کفیل هوئی هیں تب سے کفیل کی پرواه کرنا چھوڑ دی هے,کبھی کسی نے ان لڑکیوں کا بھی سوچا هے جو موٹی هیں,کالی هیں,خوبصورت نهیں لیکن دل کی اچھی هیں ,وه بھی پیار کی, محبت کی مستحق هیں جو راتوں کو چھپ چھپ کر روتی هیں لیکن ان کے  آنسو پونچھنے والا کوئی نهیں ......
.
زریابیاں
زریاب شیخ

زبان اور کیچڑ

زبان انسانی جسم کا اہم حصہ ہے لیکن کچھ لوگوں کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کا بہت شوق ہوتا ہے وہ یہ نہیں دیکھتے کہ اُن کے اس عمل سے دوسروں کو کتنی تکلیف ہوتی ہے اور کسی پر کیا گزرتی ہے اس لئے میری ایسے لوگوں سے درخواست ہے کہ گاڑی یا موٹر سائیکل کیچڑ سے گزرتے ہوئے زرا احتیاط سے چلائیں،،، مہربانی  ۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

دل اور ایزی لوڈ

دل جیتنے میں انسان کو وقت لگ جاتا هے لیکن دل ٹوٹنے میں چند لمحے بھی نهیں لگتےجیسے کوئی سیدھا سادا نوجوان کسی لڑکی پر اپنا وقت اور ایزی لوڈ خرچ کرے , اس کا دل جیتے اور لڑکی کی کسی اور سے شادی هو جاۓ... :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

بیوی اور گاڑی

میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہیں جبکہ باقی دو پہیے اور سٹپنی نظر نہیں آتے کیونکہ شوہر چھپا کر رکھتا ہے تاکہ گاڑی کا بیلنس خراب نہ ہو ..... :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

لفظ اور تلوار


تلوار جسم کو زخمی کردیتی ہے جبکہ پھول جسم کو مہکا دیتے ہیں، انسان کو اپنی زبان سے ایسے الفاظ نکالنے چاہیئں جو پھول کی طرح ہوں جن کو سن کر لوگوں کا دماغ معطر ہوجائے اور ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے جو تلوار کی دھار کی طرح دل کو زخمی کردیں...
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

Saturday, January 24, 2015

روسٹ بناؤ

جس طرح سونا آگ میں تپ کر کندن بن جاتا ہے، لکڑی جل کر کوئلہ بن جاتی ہے، قطرہ سیپ میں بند ہوکر موتی بن جاتا ہے بالکل اسی طرح اگر آپ ایک مرغا لیں اس کی کھال اتاریں اور اس کو اچھی طرح مصالحہ لگا کر اوون میں رکھیں تو کچھ دیر بعد وہ ایک بہترین روسٹ بن جاتا ہے :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

تعریف کرو پیار سے

تعریف,عزت, پیار اور وقت یه چار چیزیں عورت کی ضرورت هیں جس مرد کے پاس یه چاروں چیزیں هیں وه همیشه خوشگوار زندگی گزارتا هےاور جو مرد ان چاروں کو خاطر میں نهیں لاتا وه عورت کے دل سے نکل جاتا یے.
.
زریابیاں
زریاب شیخ

قیمتی دل

چیزیں ٹوٹ جائیں تو نئی آجاتی هیں لیکن دل ٹوٹ جاۓ تو پھر نیا نهیں ملتا,اس لئے ایسے دوست بنائیں جو دلوں کو جوڑنے والے هوں توڑنے والے نهیں کیونکه انسان کا دل بهت قیمتی هوتا هے .
.
زریابیاں
زریاب شیخ

بندوق اور قبول ہے

بندوق سے نکلی گولی, کمان سے نکلا تیر اور زبان سے نکلے الفاظ پھر کبھی واپس نهیں آتے اس لئے انسان کو بهت سوچ سمجھ کر ,الله سے دعائیں مانگ کر اور  والدین سے مشاورت کے بعد قبول هے, قبول هے, قبول هے کهنا چاهیۓ..:D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

علم حاصل کرو جی

مرد اورعورت دونوں کیلئے علم حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا هے, عورت کے پاس اتنا علم ضرور هونا چاهیۓ که اس کا مرد کهاں جاتا هے,کس سے ملتا هے اور کیا کرتا هے جبکه مرد کے پاس اتنا علم هونا چاهیۓ که وه اپنی بیگم کو اپنی غیر نصابی سرگرمیوں کا علم هونے هی نه دے.. :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

کامیاب مرد

بےوقوف ہے وہ جو یہ کہتا ہے کہ ہر کامیاب مرد کہ پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ہر کامیاب مرد کے ہاتھ میں عورت کا ہاتھ ہوتا ہے
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

سائنس اور چیخیں

سائنس کی ایک تحقیق کے مطابق چیخیں کئی قسموں کی ہوتی ہیں ایک چیخ تب نکلتی ہے جب دروازہ بند ہونے پر انگلی آجاتی ہے، ایک چیخ وہ بھی ہوتی ہے جب بیگم کا پاؤں شوہر کہ پاؤں پر آجائے ،ایک چیخ وہ بھی ہوتی ہے جب پہلی رات کو دلہن منہ دھوتی ہے اور دولہے کا منہ کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے لیکن سب سے خطرناک چیخ وہ ہوتی ہے جب بندہ بھاگتا ہوا باتھ روم میں جاتا ہے اور کچھ لمحوں بعد اچانک اڑنے والا لال بیگ سامنے آجاتا ہے۔۔۔۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

جیب کٹ جائے

اگر آپ کے بٹوے میں 100 روپے ہوں اور جیب کٹ جائے تو اتنا غم نہیں ہوگا جتنا اِس وقت ہوگا جب موٹر سائیکل میں 5 گھنٹے انتظار کے بعد 2 لیٹر پیٹرول ڈلوا کر بندہ آفس آئے اور واپس جاتے ہوئے پتہ چلے کہ کسی نے نکال لیا ہے ، پھر وہ مشہور گانا زبان سے نکلتا ہے ،، ہائے میں لٹی گئی ،،،،، :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

Sunday, January 18, 2015

وائی فائی اور وائف آئی

پاکستان کی نوجوان نسل آج کل WIFI کا استعمال کرتے ہیں 3G  کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنے ماں باپ کو ایک اچھی WٰIFE ڈھونڈ کر دیں اور جلدی سے 1G  سے گھر میں 3G ہوجائیں یعنی میاں بیوی اور بچہ ،،  پاکستان کی اکثریت کو یہ  سوچنا چاہیئے کہ WIFI  سگنل فری ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ WIFE بھی فری مل جائے گی اگر WIFE کو حاصل کرنا ہے تو پھر فری WIFI  کے بجائے محنت اور لگن پر یقین کرنا ہے۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ 

Saturday, January 17, 2015

ٹچ ٹیکنالوجی

ٹچ ٹیکنالوجی نے انسان کی زندگی بدل دی ہے اب ہر کام انگلی کے ٹچ کرنے سے ہوجاتا ہے جبکہ یہ سسٹم انسانوں میں ازل سے موجود ہے ، جب بیٹا تھکا ہارا آتا ہے تو ماں کے ہاتھ کا ٹچ ساری تھکن دور کردیتا ہے، باپ تھکا ہارا آتا ہے بچوں کا ٹچ زندگی میں تازگی لے آتا ہے، جب شوہر گھر آتا ہے بیوی کا ٹچ سب کچھ بھلا دیتا ہے، زندگی حسین بنانے کیلئے ہم کو ایک دوسرے کے ساتھ ٹچ رہنا چاہیئے، پاکستانی نوجوان نسل اپنے گھر والوں کے ٹچ کی بجائے عشق، محبت کے ٹچ کے چکر میں رہتی ہے اور ان کی جب شادی ہوتی ہے تو وہ اس ٹچ کو محسوس نہیں کر پاتے جو اللہ نے حلال ٹچ میں رکھا ہے، اگر ہم نے اپنے رشتوں کو مضبوط کرنا ہے تو شادی سے پہلے اَن ٹچ رہنا ہے ۔۔۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

گرل فرینڈ

اسلام نے جس طرح چار سے زیادہ شادیوں پر پابندی لگا رکھی ہے ، گورنمنٹ نے جس طرح ایک شناختی کارڈ پر پانچ سے زیادہ سمیں خریدنے پر پابندی لگا رکھی ہے اگر ایک لڑکا اور ایک لڑکی کو صرف ایک گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ رکھنے اور پھر اسی سے شادی کرنے کا پابند بنا دیا جائے تو نہ صرف معاشرہ جلدی سدھر جائے گا بلکہ ایسے لڑکی لڑکوں کا بھی بھلا ہو جائے گا جن کہ پاس ایک بھی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ نہیں ہے..... :D
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

خودکش حملہ

شادی ایک خوبصورت خود کش حملہ ہے جس میں بیوی ایک گرنیڈ ہے جس کا کوئی پتہ نہیں کب چل جائےاور شوہر کا حال ایک چلے ہوئے کارتوس کی طرح ہوتا ہے کیونکہ اس کی اپنی بیوی کے آگے بالکل بھی نہیں چلتی، شادی سے پہلے جو مرد پپو ہوتا ہے پھر وہ پپو کا باپ بن جاتا ہے اور بیوی جو شادی سے پہلے چھوٹی سی ہوتی ہےاس کو آنٹی بننے میں کئی سال لگ جاتے ہیں  ........... :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

میلی نظر

مرد کی میلی نظروں سے بچنے کیلئے عورت کو پردے کا حکم دیا گیا ہےلیکن اکثر عورتیں حکم پر عمل نہیں کرتیں جس سے شریف النفس مردوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ان کا کمزور ایمان خطرے میں رہتا ہے، پھر میں نے ایک دن پیپسی ، فینٹا اور سپرائیٹ مکس کرکے پی جس کے بعد میرا دماغ بہت تیز چلنے لگا ، اب میں جب بھی گھر سے باہر نکلتا ہوں تو کالا چشمہ لگا لیتا ہوں  تاکہ میری آنکھوں سے شعاعیں فلٹر ہو کر نکلیں اور صنف نازک میلی نہ ہو ۔۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

میری ماں

ماں کیا ہے کوئی اس سے پوچھے جس کی ماں نہیں ، باپ کہنے کو تو ایک سادہ سا لفظ ہے لیکن کوئی اس سے پوچھے جس کا باپ نہیں ،بھائی کہنے کو تو بہت عام سالفظ ہے لیکن کوئی اس سے پوچھے جس کا کوئی بھائی نہیں ،، بہن کہنے کو تو چھوٹا لفظ ہے کوئی اس سے پوچھے جس کی کوئی بہن نہیں ، بیوی کہنے کو تو بہت خوبصورت لفظ ہے لیکن کوئی اس سے پوچھے جس کی دو بیویاں ہیں :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

مجھے گیس نہیں

گیس ہر گھر کی ضرورت ہے ، ایک وقت تھا بجلی نہیں تھی تو لوگ ہر ایک سے پوچھتے تھے بجلی آرہی ہےلیکن اب خواتین ایک دوسرے سے پوچھتی نظر آتی ہیں کہ ارے بہن تمھارے گھر میں گیس آتی ہے کہ نہیں ، میری ایک 300 کلومیٹر دور کی رشتہ دار نے غلطی سے مجھ سے بھی پوچھ لیا کہ سنیں آپ کی گیس آتی ہے میں نے معصومانہ انداز میں جواب دیا، الحمداللہ، میرا پیٹ بالکل ٹھیک ہے۔۔ :D
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

ہر گھر میں ہے ایک تتلی ، مگر کون جانے اور کیوں جانے۔۔۔۔۔۔ زریاب شیخ


اگر آپ اپنے گھر، گلی ، محلے پر نظر ڈالیں تو اب ایسی لڑکیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جن کی عمریں زیادہ ہیں , ہمارے معاشرے میں مرد حضرات نکاح کو سنت تو سمجھتے ہیں لیکن بڑی عمر کی لڑکی کو چھوڑ کر اس کی چھوٹی بہن پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں، اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک بہن کی جب شادی نہیں ہوتی تو اس کا بھائی بھی اس کے مستقبل کا سوچتے ہوئے خود بھی کنوارہ رہنے کو ترجیح دیتا ہے، پاکستان میں سینکڑوں لڑکیاں ایسی ہیں جن کی عمریں بڑھنے سے وہ گھر کی ہی ہو کر رہ گئیں ، ایسی لڑکیوں کی تعداد بھی کم نہیں جو جوانی میں ہی بیوہ ہوگئیں ، ایک عورت کا خیال ایک عورت کو بھی کرنا ہوگا اور ایک مرد کو بھی کرنا ہوگا جب تک معاشرے میں ایک سے زیادہ شادیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی معاشرہ ٹھیک نہیں ہوگا، ماں باپ بیٹی کے پیدا ہوتے ہی اس کی شادی کی فکر میں لگ جاتے ہیں اور جب شادی نہ ہو تو مرنے تک یہ ہی سوچتے ہیں کہ بیٹی کا کیا بنے گا کون رکھے گا، اگر ہم نے اب بھی لڑکیوں کا نہ سوچا تو وہ وقت دور نہیں جب معاشرے میں گناہ عام ہو جائے گا اور اس کے زمہ دار ہم سب ہوں گے.
.
پرنس کی کتاب " میری بہن" سے اقتباس

محبت اور تمنا

محبت کے ت میں اگر مٹھاس کم ہوجائے تو تلخیاں بن جاتی ہیں اور بڑھتے بڑھتے نفرت میں تبدیل ہو جاتی ہیں اس لئے محبت کے ت میں مٹھاس اتنی رکھیں کہ ت سے تمنا، تبسم، تسلیمہ، تانیہ، تسنیم، تہمینہ سب کی سب خوش رہیں اور آپ کو ت سے ڈھیروں تحفہ بھی دیں ۔۔۔۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

اچھا مرد

سب سے اچھا مرد وہ ہے جس میں برداشت ہو جس میں صبر ہو جس میں حوصلہ ہو اور یہ صرف اُسی وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی خوبصورت لڑکی اُسے بھائی کہے اور وہ سچے دل سے مسکرا دے جبکہ بہترین عورت وہ ہے جو بہادر ہو ، نڈر ہو، حوصلے والی ہو اگر کوئی اس کو بہن کہے تو ایک چماٹ مارے اور کہے تمھارے گھر میں بہن نہیں ہے کیا ،،، :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

مجھے گدھا مت کہو

گدھے کو گدھا نہیں کہیں گے تو اور کیا کہیں گے اگر اسے گدھا نہ کہیں تو ہوسکتا ہے وہ ناراض ہو جائے اور آپ کو دو لتی ماردے اس لئے یاد رکھیں گدھے کو ہمیشہ گدھا کہیں اس سے وہ خوش ہو کر آپ کا کام بھی کرے گا اور ڈھینچوں ڈھینچوں بھی کرے گا ،،کیوں گدھے میں صحیح کہہ رہا ہوں نہ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

Wednesday, January 7, 2015

شوہر اور مالی

شوہر کو شادی سے پہلے اگر چھ ماہ مالی کی تربیت دی جائے تو دنیا میں امن ہوجائے جس طرح مالی پھولوں کا خیال رکھتا ہے ، اس کی دیکھ بھال کرتا ہے ایسے ہی شوہر بھی اپنی بیوی کا خیال رکھے تو معاشرہ خوشبودار ہوجائیگا جبکہ عورت کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ میں شادی شدہ ہوں ۔۔۔ :D
۔
زریابیاں
زریاب شیخ



 

مجھے شوہر کہتے ہیں

میں بچپن سے ہی بہت شرارتی تھا، پڑھائی میں کم ہی دلچسپی لیتا تھا، ، جب میری نوکری لگی تو بھی میں نہیں سدھرا ، دوستوں کے ساتھ پھرنا، باہر کھانا مجھے بہت ہی پسند تھا پھر ایک دن کسی نے مجھے کہا سنیئے اب آپ شادی شدہ ہیں ، آوارہ گردی بند کریں ، وہ دن اور آج کا دن میں گھر کے کام بھی کرتا ہوں ، وقت پر رات کو گھر آتا ہوں اور اُن محترمہ کے آگے اچھا جی اوکے جی کرتا ہوں ، آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں ،،، مجھے شوہر کہتے ہیں ،،، :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

انکل جی

ایک لڑکا جب جوان ہوتا ہے تو اس کیلئے خوشی کی انتہا نہیں ہوتی، ایک تو چڑھتی جوانی اور اوپر سے اگر خوبصورتی اور وجاہت ہو تو پھر ماں ہر وقت بلائیں ہی لیتی نظر آتی ہے کہ بچہ کہیں کسی بچی کے قابو میں نہ آ جائے لیکن یہ وقت گزرتے پتہ بھی نہیں لگتا اور جب پتہ لگتا ہے تو لگ پتہ جاتا ہے ایسا ہی میرے ساتھ ہو ا جب ایک پیاری سی لڑکی نے اپنی خوبصورت آواز میں مجھے کہا " انکل" اور میرے پیروں تلے سے زمین ہی نکل گئی ..... :D
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

غور اور فکر

غور اور فکر سے ہی کوئی قوم ترقی کرتی ہے. امریکہ اور یورپ نے غور اور مستقبل کی فکر کرکے نام کمایا، انہوں نے کمپیوٹر ایجاد کیا تاکہ لڑکے لڑکیاں چیٹ کر سکیں ،موبائل ایجاد کیا تاکہ رات کو باتیں کر سکیں اور آج وہ دنیا پر راج کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کے نوجوان بس صرف لڑکیوں پر غور کرتے ہیں اور ان کو یہ فکر ہوتی ہے کہ جس لڑکی پر وہ اتنا غور کرتے ہیں وہ کسی اور کو پسند تو نہیں کرتی :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

لکھنا اور پڑھنا

ایک وقت تھا نوجوان نسل کو لکھنے اور پڑھنے کا بہت ہی زیادہ شوق تھا ،سڑکوں ، کالجوں کے بیت الخلا کے دروازوں پر ایک سے بڑھ کر ایک محبت کا پیغام لکھتے تھے اور وہاں آنے والےحضرات وہ سب بیٹھ کر آرام سے پڑھتے تھے اس سے وقت بھی گزر جاتا تھا اور علم بھی حاصل ہوجاتا تھا ، افسوس صد افسوس جب سے موبائل آیا ہے لوگ ایس ایم ایس ہی کرتے رہتے ہیں جس کے باعث لکھنے اور پڑھنے کا بہت بڑا زریعہ ناپید ہوگیا ہے۔
.
زریابیاں
زریاب شیخ

مرد بوڑھا نہیں ہوتا

وہ مرد کبھی بھی بوڑھا نہیں ہوتا جو عورت کی عزت کرتا ہے، قدر کرتا ہے اور اُس کی خوبیوں اور اچھے کاموں کی تعریف کرتا ہے جبکہ وہ عورت بھی کبھی بوڑھی نہیں ہوتی جو ہر سال اپنی اٹھارویں سالگرہ بڑے دھوم دھام سے مناتی ہے ۔۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

عمران خان کی شادی

عمران خان کی شادی کی خبر سن کر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے محکمہ ازدواجیات کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں لڑکیوں نے شادی کیلئے آیا رشتہ زیرغور رکھا ہوا تھا کیونکہ انہیں غلط فہمی تھی کہ شاید وہ جلدی بٹ، جٹ، شیخ سے خان بن جائیں گی لیکن جیسے ہی ان کی امیدوں پر اوس پڑی تو انہوں نے پپو، گوگی، فیقے سے شادی کیلئے ہاں کردی۔۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

Friday, January 2, 2015

انسان کا کاٹنا

پہلے وقتوں میں کتا انسان کو کاٹ لیتا تو خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل جاتی تھی ، پھر ایک دن انسان نے کتے کو کاٹ لیا تو سب حیران ہی رہ گئے پھر ایسا ہوا کہ انسان نے انسان کو کاٹ لیا، ہر طرف شور مچ گیا لیکن اب کتا انسان کو کاٹے، انسان کتے کو کاٹے یا انسان انسان کو کاٹے ایک ہی بات ہے, کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ،اللہ نے جس انسان کو اشرف المخلوقات بنایا تھا اس نے اپنی حیثیت ہی کھو دی ہے
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

تیری جنت میری جنت

ایک ماں کے پیروں کے نیچے جنت ہے اور دوسری ماں کے پیروں کہ نیچے سینڈل ہے ایک ماں آپ کے پیچھے پیچھے پھرتی ہے اور  دوسری ماں کہ آپ پیچھے پیچھے پھرتے ہیں ، ایک ماں آپ کو رات بھر اٹھ اٹھ کر دیکھتی ہے اور دوسری ماں آپ کو رات بھر سونے نہیں دیتی ، ایک ماں کی آنکھ میں آنسو آجائے تو آپ کا دل بے چین ہوجاتا ہے اور دوسری ماں کی آنکھ میں آنسو آجائے تو آپ کی جیب خالی ہوجاتی ہے ،، ہیں تو دونوں ہی ماں ، لیکن ایک آپ کی ماں ہے اور ایک آپ کے بچوں کی ماں ہے ۔۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

بیوی کا خدمتگار

ایک شخص اپنے ماں باپ کا فرمانبردار ہو، ان کی ہر وقت خدمت کرے، ان کے غصے کے آگے اف تک نہ کرے ، ان کے بلانے پر فوراً ان کے کام کرے تو ایسے شخص کو ہر انسان رشک بھری نگاہوں سے دیکھتا ہے اگر ایک شخص اسی طرح اپنی گھر والی کی خدمت کرے، اس کی ایک آواز پر لبیک کہے اس کے غصے پر اُف تک نہ کرے تو ایسے نیک شوہر کو ہر دوسری عورت رشک بھری نگاہوں سے دیکھتی ہے جبکہ مردوں کے چہرے کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

تکلیف تو تکلیف ہے

پانچ منزلہ چھت سے گرنے کی اتنی تکلیف نہیں ہوتی جتنی کسی انسان کی نظروں میں گرنے سے ہوتی ہے، ہاتھ کٹنے سے اتنی تکلیف نہیں ہوتی جتنی ناک کٹنے سے ہوتی ہے ، دل پر گولی لگنے سے اتنی تکلیف نہیں ہوتی جتنی دل پر لفطوں کے تیر لگنے سے ہوتی ہے ، گلا دبانے سے اتنی تکلیف نہیں ہوتی جتنی اپنے جذبات کو دبانے سے ہوتی ہے ۔۔۔  :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

دل کے چار خانے

مرد کے دل میں چار شادیوں کی خواہش ہزاروں سال سے ہے اور اس میں کبھی کمی نہیں آئی ، شدید سردی اور شدید گرمی اس خواہش کو ختم نہیں کرسکی، کچھ عرصہ پہلے طبی ماہرین نے بھی یہ انکشاف کیا کہ دل کے چار حصے ہوتے ہیں یعنی بائے ڈیفالٹ مرد کہ دل میں چار لڑکیوں کی گنجائش اللہ نے رکھی ہے لیکن پاکستان میں دل کے ایک حصے میں بیوی ہوتی ہے اور باقی تین حصوں پر تالا لگا ہوتا ہے جس کی چابی بھی وہ اپنے پاس ہی رکھتی ہے ،کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔۔۔۔ :D
۔
زریابیاں
زریاب شیخ