زندگی کے ہر موڑ پر انسان کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور میں نے ہر موڑ پر بہت کچھ سیکھا ، ایک موڑ پر لکھا تھا " دھیان سے ۔۔۔۔ آگے گرلز کالج ہے" اور میں سوچ میں پڑ گیا کہ یہ آفر ہے یا تنبیہ ہے.. ایک موڑ پر لکھا تھا " بچے دو ہی اچھے" ... مجھے حیرت ہوئی کہ باقی بچے کیا بدمعاش ہیں، تھوڑا آگے گیا تو ایک موڑ پر لکھا آیا "من پسند شادی کیلئے ابھی ساجن بنگالی سے رابطہ کریں" لیکن افسوس من پسند حکمران لانے کیلئے کوئی بنگالی کام نہیں آتا، ایک موڑ مڑتے ہوئے میں گرتے گرتے بچا کیونکہ وہاں لکھا تھا "کنوارے مرغ کا گوشت دستیاب ہے" تب سمجھ میں بات آئی کہ ہماری نوجوان نسل شادی کیوں نہیں کرتی یہ سب کنوارے چکن کھانے کا اثر ہے ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ میری منزل آگئی وہ میرا آخری موڑ تھا جہاں بہت نصیحت آموز الفاظ لکھے تھے "رخسانہ دوا خانہ ، ایک بار ضرور آنا " ۔۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ
.
زریابیاں
زریاب شیخ
No comments:
Post a Comment