Sunday, April 10, 2016

گھر کی پرورش

وا کچھ یوں کہ بہت عرصہ پہلے ہم دوستوں نے ایک دوست کے گھر میں فلم دیکھنے کا منصوبہ بنایا ، اچھی بھلی فلم چل رہی تھی کہ اچانک ایک ایسا سین آگیا جس کو دیکھتے ہوئے ہم سب کے گال اور کان لال ہوگئے اچانک ایک بچے کی آواز آئی پاپا بھی ماما کے ساتھ ایسا کرتے ہیں اور سب کے سب ایسے اچھلے جیسے تشریف پر کسی نے سوئی چبھوئی ہو ،، فلم دیکھتے ہوئے کسی کو پتہ ہی نہ چلا کہ کب وہ چھوٹا چھلاوا بھی کمرے میں آگیا تھا خیر اس کے بعد سب نے شرمندہ شرمندہ فلم مکمل کی کیونکہ کرائے کی تھی تو پیسے تو پورے کرنے تھے ،، تو جناب کہنا یہ تھا کہ یہ جو بچے ہوتے ہیں یہ عقل کے کچے ہوتے ہیں اور جب ہم ان کے سامنے کچھ ایسا ویسا کرتے ہیں تو ان کے دماغ میں گھس جاتا ہے اور پھر پرورش کے دوران ان کی سوچ کو نقصان پہنچتا ہے ہمارے ملک میں ایسا بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ جو لوگ شادی کے بعد ایک کمرے میں رہتے ہیں اور پھر اسی کمرے میں تین سے چار بچے بھی ہوجاتے ہیں تو ان بچوں کو سب پتہ ہوتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ بچہ سکول میں جا کر بگڑا ہے جبکہ وہ گھر میں ماں باپ کو دیکھ کر ہی بگڑ چکا ہوتا ہے سکول میں جا کر تو اس کی سوچ کو پھلنے پھولنے کا موقع ملتا ہے تو جناب زرا اس طرف بھی دھیان دیجئے بہت نازک صورتحال ہے

No comments:

Post a Comment