آئی لو یو ۔۔۔۔ کہنے کو تو بہت ہی خوبصورت الفاظ ہیں لیکن جس طرح گھر کی مرغی دال برابر ہوتی ہے اسی طرح جھوٹ ، دھوکہ اور ٹائم پاس نے ان لفظوں کی اہمیت بالکل ہی ختم کردی ہے ،ہر دوسرا شخص جس سے دو چار دن ہنس بول لے تو ساتھ ہی "آئی لو یو" کہہ دیتا ہے ، پرانے وقتوں میں لوگ کہتے تھے کہ جب دو دلوں میں گھنٹی بجے تو سمجو کہ محبت ہے لیکن اب تو لڑکوں کے دل کی گھنٹی کسی بھی لڑکی کو دیکھ کر بجنے لگتی ہے ، پیار ، عشق ، محبت یہ کوئی کھیل نہیں ہے ، اس کا یہ مطلب نہیں کہ لڑکا جب چاہے کسی لڑکی کے دل سے کھیلے اور اس کے بعد کسی دوسری لڑکی کے ساتھ شروع ہو جائے ، اسی طرح کوئی لڑکی کسی لڑکے سے بس ٹائم پاس کرے اور دل بھر جانے پر کسی دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے لگے، محبت صرف آئی لو یو کہنے کا نام نہیں بلکہ دل و جان سے ایک دوسرے کا ہو جانے کا نام ہے ، مرد ایک عورت کے لئے ایک چھتری کی مانند ہوتا ہے ،وہ اس کی عزت کا محافظ ہوتا ہے ، وہ عورت خود پر فخر کرتی ہے جس کا مرد اس پر اعتبار کرتا ہے اور وہ مرد بہت خوش نصیب ہوتا ہے جس کی عورت اس پر اعتبار کرتی ہے اور وہ بدنصیب ہوتے ہیں جو اپنا اعتبار ہی ختم کروا دیتے ہیں ، یہ پیار کے بول صرف بولنے اور دل بہلانے کیلئے نہیں ہوتے بلکہ جب کوئی مرد کسی سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے تو اس کا امتحان شروع ہو جاتا ہے پھر اس کو ساری زندگی یہ ثابت بھی کرنا پڑتا ہے ہاں وہ واقعی اپنے محبوب سے محبت کرتا ہے ، اس کا خیال رکھتا ہے اس پر توجہ دیتا ہے، جس طرح چیزوں میں ملاوٹ پر اللہ کا عذاب آتا ہے اسی طرح محبت میں ملاوٹ پر مرد کو دنیا میں کبھی چین نہیں ملتا ، محبت میں سکون، راحت ، چین صرف اور صرف اپنے محبوب سے محبت میں ہے اور وہ محبوب ۔۔۔ اللہ ایک بیوی کے روپ میں دیتا ہے۔گرل فرینڈ چاہے کتنی بھی حسین ہو وہ بیوی کی جوتی کے برابر بھی نہیں ہوتی۔۔۔۔
پرنس کی کتاب" محبت کھیل نہیں پیارے" سے اقتباس
No comments:
Post a Comment