کبھی کبھی انسان کی شرافت بھی اسے شرمندہ کروا دیتی ہے ، سوچتا ہوں مرد کو بہت زیادہ شریف اور معصوم بھی نہیں ہونا چاہیئے, ایک بار دوست کی بڑی بہن کی شادی میں شریک تھا، رات زیادہ ہونے کی وجہ سے مجھے میرے دوست نے کہا کہ بہن کی سہیلی اور والدہ کو گھر چھوڑنے جانا ہے ڈرائیور لاہور سے باہر کا رہنے والا ہے اس کے ساتھ تم بھی چلے جاؤ ، خاتون کا گھر سمن آباد گرلز کالج کے پاس تھا اور اتفاق سے مجھے معلوم نہیں تھا کالج کہاں ہے سارے راستے لڑکی سےگھر کا راستہ پوچھتا رہا اور جب وہ گھر کے پاس اتری تو کہنے لگی کمال ہے آپ لڑکے ہیں اور آپ کو گرلز کالج کا معلوم نہیں ، بندہ پوچھے کہ کیا لڑکوں کو لاہور کے ہر گرلز کالج کا معلوم ہونا چاہیئے اس کی بات دل پر زور سے لگی اور الحمد اللہ آج مجھے لاہور کے تمام گرلز کالج کا معلوم ہے امید ہے اب کسی کو شرمندگی کا موقع نہیں دوں گا 

No comments:
Post a Comment