Monday, May 1, 2017

کامیاب زندگی گزاریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

اگر آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اپنے اوپر اعتماد کریں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آپ کو بار بار ناکامی کے مراحل سے گزرنا پڑے گا، یاد رکھیں اس دنیا میں وہ ہی کامیاب ہے جو لوگوں کی تنقید سے سیکھتا ہے اس کو دل پر نہیں لیتا پہلے اپنے آپ میں جھانکیں اور یہ سوچیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اور اس کے بعد اس پر کام کریں ہمیشہ مثبت سوچیں کبھی منفی نہ سوچیں ایسے لوگوں سے دور رہیں جو ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہوسکتا، بہت مشکل کام ہے، یعنی منفی لوگوں سے دور رہیں ایسے لوگ خود تو کچھ کرتے نہین دوسروں کو بھی اپنی طرح نالائق بنا دیتے ہیں، ہمیشہ یاد رکھیں جھجک انسان کی ترقی میں رکاوٹ ہوتی ہے، اگر زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو بلا جھجک کام کریں ، بولنا آتا ہے تو بولیں، لکھنا آتا ہے تو لکھیں یہ مت سوچیں دنیا کیا کہے گی دنیا تو کہتی رہے گی ، ہمارے ہاں بے روزگاری کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ نوجوان طبقہ بس خواب دیکھتا ہے حقیقت میں کچھ نہیں کرتا ، اس لئے خوابوں کی دنیا سے نکلیں 

No comments:

Post a Comment