میاں بیوی میں تعلق اس وقت خراب ہوتا ہے جب بیوی اپنے شوہر کی سچی محبت پر یقین کر لیتی ہے اور شوہر اپنی گرل فرینڈ کی سچی محبت پر یقین کر لیتا ہے، بیوی بےچاری یہ ہی سوچتی رہتی ہے کہ اس کا شوہر بس اسی سے ہی پیار کرتا ہے جبکہ شوہر ایک آلو کی طرح ہوتا ہے جو صرف بھنڈی یعنی اپنی بیوی کے علاوہ باقی سب کے ساتھ سیٹ رہتا ہے ، مشرقی بیویاں بہت بھولی ہوتی ہیں ، اتنی بھولی ہوتی ہیں کہ اگر شوہر کسی سے بہت پیار سے بات کر رہا ہو تو سمجھتی ہیں کہ شاید اپنی بہن سے باتیں کررہا ہے، اسی بھولے پن کی وجہ سے شوہر ادھر ادھر منہ ماری کرتے ہیں، دوسری طرف شوہر جس لڑکی کے آگے پیچھے پھر رہا ہوتا ہے وہ اسے بھی ایسا ہی بےوقوف سمجھتی ہے جیسا وہ اپنی بیوی کو سمجھتا ہے، ایک مرد جو اپنی بیوی کو کھلونا سمجھتا ہے بالکل اسی طرح دوسری لڑکی کیلئے وہ ایک کھلونا ہوتا ہے، تعلق میں خرابی کے ذمہ داروں کی اکثریت مردوں کی ہوتی ہے لیکن معاشرے میں ہمیشہ ہی لڑکی کو قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے، چاہے وہ بیوی ہو یا گرل فرینڈ ہو، لوگ کہتے ہیں بیوی ہی دھیان نہیں رکھتی ہوگی، بیوی ہی خیال نہیں رکھتی ہوگی، ضرور بیوی ہی کا کوئی چکر ہوگا جو شوہر ایسا نکلا، گرل فرینڈ کو یہ طعنہ ملتا ہے کہ شادی شدہ کا گھر خراب کردیا ، پیسہ دیکھ کر ہی پھنسی ہوگی اور معصوم مرد ہمیشہ ہی باعزت بری ہوجاتا ہے، اگر دنیا کا ہر مرد صرف اور صرف اپنی بیوی سے ہی محبت کرے اور کنوارہ صرف اور صرف صبر کرے تو یہ دنیا جنت بن جائے گی،
پرنس کی کتاب" معصوم شوہر" سے اقتباس
No comments:
Post a Comment