Sunday, February 8, 2015

انقلاب

ایک دوسرے کو گالیاں دینےوالی,جگہ جگہ تھوکنے اور پان کی پیک پھینکنے والی,سود کھانے والی, رشوت لینے والی اور ملاوٹ کرنے والی پاکستانی قوم جب حکمرانوں سے نجات کیلۓ انقلاب کی باتیں کرتی ہے تو ہنسی آجاتی ہے... :D

.
زریابیاں
زریاب شیخ

عورت اور بے رخی


مرد عورت کی محبت کی وجہ سے جوان رہتا ہے جبکہ عورت مرد کی 
بے رخی کی وجہ سے جلدی بوڑھی ہو جاتی ہے۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

ابلیس اور سجدہ


حیرت ہے ابلیس ایک سجدہ نہ کرکے شیطان بن گیا اور لوگ سینکڑوں سجدے نہ کرکے بھی خود کو مسلمان کہتے ہیں۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

وقت اور استاد


انسان کا سب سے بڑا استاد وقت ہے,سب سے بڑا دشمن پیسہ ہے ,سب سے بہترین دوست ماں ہے اور سب سے زیادہ قریب اللہ ہے
.
زریابیاں
زریاب شیخ

مرد اور نصیب


عورت کے نصیب سے مرد کو دولت ملتی ہے لیکن افسوس مرد نے عورت کو ہی سونے کی چڑیا سمجھ لیا.
.
زریابیاں
زریاب شیخ

کچھ مت سمجھنا

جو لوگ خود کو "کچھ" سمجھتے ہیں دنیا انہیں کچھ بھی نہیں سمجھتی اور جو خود کو "کچھ"نہیں سمجھتے وہ دنیا میں امر ہوجاتے ہیں.
.
زریابیاں
زریاب شیخ

زندگی کا ہر موڑ

زندگی کے ہر موڑ پر انسان کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور میں نے ہر موڑ پر بہت کچھ سیکھا ، ایک موڑ پر لکھا تھا " دھیان سے ۔۔۔۔ آگے گرلز کالج ہے" اور میں سوچ میں پڑ گیا کہ یہ آفر ہے یا تنبیہ ہے.. ایک موڑ پر لکھا تھا " بچے دو ہی اچھے" ... مجھے حیرت ہوئی کہ باقی بچے کیا بدمعاش ہیں، تھوڑا آگے گیا تو ایک موڑ پر لکھا آیا "من پسند شادی کیلئے ابھی ساجن بنگالی سے رابطہ کریں"  لیکن افسوس من پسند حکمران لانے کیلئے کوئی بنگالی کام نہیں آتا، ایک موڑ مڑتے ہوئے میں گرتے گرتے بچا کیونکہ وہاں لکھا تھا "کنوارے مرغ کا گوشت دستیاب ہے" تب سمجھ میں بات آئی کہ ہماری نوجوان نسل شادی کیوں نہیں کرتی یہ سب کنوارے چکن کھانے کا اثر ہے ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ  میری منزل آگئی وہ میرا آخری موڑ تھا جہاں  بہت نصیحت آموز الفاظ لکھے تھے  "رخسانہ دوا خانہ ، ایک بار ضرور آنا " ۔۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

لینڈ لارڈ

کمال کی بات ہے کہ ہم ایک امیر انسان کو لینڈ لارڈ کہتے ہیں , اس شخص کو بھی لینڈ لارڈ کہتے ہیں جو لینڈ کا مالک ہو لیکن اگر دیکھا جاۓ تو اصل لینڈ لارڈ تو گورکن ہوتا ہے جو لینڈ پر رہنے والے لوگوں کو قبر میں ڈال کر  لارڈ کے پاس بھیجتا ہے :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

قبرستان


میں جب اپنی اوقات بھولنے لگتا ہوں تو قبرستان چلا جاتا ہوں ...
.
زریابیاں
زریاب شیخ

زبان جسم کا لباس


زبان جسم کا لباس ہوتی ہے اور غصہ انسان کو دنیا کے سامنے "ننگا" کردیتا ہے۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

میلی بنیان


میں ہمیشہ میلی بنیان پہنتا ہوں اور زبان کو قابو میں رکھنے کیلئے اپنے گریبان میں جھانکتا رہتا ہوں۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

محبت اندھی ہے

تعجب کی بات ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے لیکن کوئی کسی اندھے سے محبت ںہیں کرتا.... 
.
زریابیاں
زریاب شیخ

عورت اور تین لفظ


ایک عورت تین لفظوں میں اپنا سب کچھ مرد کو سونپ دیتی ہے لیکن افسوس ہے ان مردوں پر جو اسے سر کا تاج بنانے کی بجاۓ اپنا غلام بنا لیتے ہیں.
.
زریابیاں
زریاب شیخ

مرد اور جنت


افسوس مرد سب کے سامنے تمسخر اڑا کر یہ تو کہتا ہے کہ ایک عورت اپنے ساتھ کئی مردوں کو جہنم میں لے کر جاۓ گی لیکن کبھی فخر سے یہ نہیں کہتا ہے کہ میں اپنی عورت کو اپنے ساتھ جنت میں لے کر جاؤں گا....
.
زریابیاں 
زریاب شیخ

باپ اور ممتا


باپ کو اپنے بچوں کو سمجھنے کیلۓ بچہ بننا پڑتا ہے کیونکہ اس کے پاس ممتا نہیں جو بچے کا چہرہ پڑھ کر ہی اس کی تکلیف جان لیتی ہے...
.
زریابیاں
زریاب شیخ

سورج اور محدب عدسہ


سورج کی روشنی کے آگے اگر محدب عدسہ رکھ دیا جاۓ تو اس سے نکلنے والی شعاعیں سامنے رکھی چیز کو جلا نے لگتی ہیں اسی طرح اگر مرد کی نظر بری ہوجاۓ تو وہ عورت کے کردار کو جلانے لگتی ہیں.
.
زریابیاں 
زریاب شیخ

عورت ایک عزت

مرد نے عورت کو تسکین ہوس بنالیا جو عورت محبت کا دوسرا نام تھی اسے جسم اور دل بہلانے کا زریعہ سمجھ لیا جو عورت گھر کی چاندنی تھی پھر محلے کی زینت بن کر رہ گئی جو عورت گلاب کا پھول تھی اس کی خوبصورتی کو لوگ اپنے ہاتھوں سے مثلنے لگے جو عورت حیا اور پاکباز تھی اسے بے حیا کرکے لوگ دولت سے اپنا پیٹ بھرنے لگے, آج ہر طرف بس ہوس ہی ہوس ہے جس کے باعث شریف لڑکیاں گھر میں ہی بوڑھی ہو رہی ہیں اور جو مجبور ہو کر پہلے ہی مرد کو سب کچھ سونپ دیتی ہیں تو نہ صرف ذلیل کیاجاتا ہے بلکہ کہا جاتا ہے کہ تو کل کو کسی اور کے ساتھ بھی ایسا کر سکتی ہے, آج اگر فیس بک سے عورت نکل جاۓ تویہ ختم ہو جاۓ , آج اگر ٹیلی ویژن سے عورت نکل جاۓ تو اس کی ریٹنگ ختم ہو جاۓ, براۓ مہربانی عورت کو حیا کا پیکر ہی رہنے دیں عورت اگر خراب ہوگئی تو پھر کوئی مرد بھی نہیں بچے گا اور یہ فخر نہیں بڑے شرم کی بات ہوگی.
.
زریابیاں
زریاب شیخ

Sunday, February 1, 2015

اندھی محبت

کسی نے سچ کہا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو بدصورت لوگ خودکشی کرلیتے ۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

عورت کے روپ

عورت کے ہزاروں روپ ہیں لیکن محبت وہ ہمیشہ دل سے کرتی ہے اور مرد کتنا بےوقوف ہے کہ دل کو چھوڑ کر جسم کے پیچھے بھاگتا ہے ۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

نظر اور خوبصورتی

میں نے عورت کو ہر نظر سے دیکھا اور خوبصورت پایا
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

عورت اور رنگ

رنگ خوبصورتی کی علامت ہوتے ہیں اگر دنیا بلیک اینڈ وائٹ ہوتی تو گلاب کا پھول محبت کی علامت نہ سمجھا جاتا اسی طرح عورت زندگی کی علامت ہے اگر عورت کا وجود نہ ہوتا تو زندگی بےمعنی ہوجاتی۔۔۔۔
۔
زریابیاں
زریاب شیخ

انسان اور زبان

انسان کو وه باتیں تنہا کردیتی هیں جو وه کسی سے کہہ نهیں سکتا اس لئے میں نے آئینے کو اپنا دوست بنا رکھا هے جس کے سامنے میں وه سب کچھ کہہ دیتا هوں کیونکه مجھ سے بہتر مجھ کو اور کوئی نهیں جان سکتا.
.
زریابیاں
زریاب شیخ

مہنگائی اور گرل فرینڈ

مهنگائی کے اس دور میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ بننا آسان هے شوهر یا بیوی بننا مشکل هوگیا هے, آج کے نوجوان تو اب لڑکی کی سیرت نهیں  دیکھتے بس خوبصورتی دیکھتے هیں, لڑکیاں جب سے خود کفیل هوئی هیں تب سے کفیل کی پرواه کرنا چھوڑ دی هے,کبھی کسی نے ان لڑکیوں کا بھی سوچا هے جو موٹی هیں,کالی هیں,خوبصورت نهیں لیکن دل کی اچھی هیں ,وه بھی پیار کی, محبت کی مستحق هیں جو راتوں کو چھپ چھپ کر روتی هیں لیکن ان کے  آنسو پونچھنے والا کوئی نهیں ......
.
زریابیاں
زریاب شیخ

زبان اور کیچڑ

زبان انسانی جسم کا اہم حصہ ہے لیکن کچھ لوگوں کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کا بہت شوق ہوتا ہے وہ یہ نہیں دیکھتے کہ اُن کے اس عمل سے دوسروں کو کتنی تکلیف ہوتی ہے اور کسی پر کیا گزرتی ہے اس لئے میری ایسے لوگوں سے درخواست ہے کہ گاڑی یا موٹر سائیکل کیچڑ سے گزرتے ہوئے زرا احتیاط سے چلائیں،،، مہربانی  ۔۔ :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

دل اور ایزی لوڈ

دل جیتنے میں انسان کو وقت لگ جاتا هے لیکن دل ٹوٹنے میں چند لمحے بھی نهیں لگتےجیسے کوئی سیدھا سادا نوجوان کسی لڑکی پر اپنا وقت اور ایزی لوڈ خرچ کرے , اس کا دل جیتے اور لڑکی کی کسی اور سے شادی هو جاۓ... :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

بیوی اور گاڑی

میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہیں جبکہ باقی دو پہیے اور سٹپنی نظر نہیں آتے کیونکہ شوہر چھپا کر رکھتا ہے تاکہ گاڑی کا بیلنس خراب نہ ہو ..... :D
.
زریابیاں
زریاب شیخ

لفظ اور تلوار


تلوار جسم کو زخمی کردیتی ہے جبکہ پھول جسم کو مہکا دیتے ہیں، انسان کو اپنی زبان سے ایسے الفاظ نکالنے چاہیئں جو پھول کی طرح ہوں جن کو سن کر لوگوں کا دماغ معطر ہوجائے اور ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے جو تلوار کی دھار کی طرح دل کو زخمی کردیں...
۔
زریابیاں
زریاب شیخ