اندھیرا ایک مسلمان کی زندگی ہر بہت گہرے اثرات مرتب کرتا ہے، اللہ کو بھی اندھیرا پسند ہے اور شیطان کو بھی اندھیرا پسند ہے، سیاہ رات میں جب کوئی مسلمان اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے ، اپنی نیند اور بستر کو چھوڑتا ہے تو اللہ کو اس بندے کی عبادت پر بہت خوشی ہوتی ہے اور وہ اندھیرا اُس انسان کی زندگی میں روشنی بن جاتا ہے دوسری طرف شطان کو وہ شخص پسند ہے جس کے دل میں اندھیرا ہوتا ہے اور وہ رات کی تاریکی میں شیطانی کام کرتا ہے تو اللہ اُس کے ارد گرد اور دل میں مزید اندھیرا کر دیتا ہے، اس دنیا میں سینکڑوں لوگ اس وقت اندھیرے میں ہیں جو یہ بھول گئے ہیں کہ انہوں نے مرنا ہے وہ بھول گئے ہیں کہ جو ظلم وہ کرتے ہیں ان سب کا حساب ہونا ہے ، ایسے لوگوں کے دلوں پر اللہ مہر لگادیتا ہے اور پھر یہ لوگ ہمیشہ کیلئے اندھروں کی وادی میں گم ہو جاتے ہیں، جس نے دل کو روشن کرلیا وہ دنیا اور آخرت دونوں جگہ کامیاب ہوگا
۔
زریابیاں
زریاب شیخ
۔
زریابیاں
زریاب شیخ
No comments:
Post a Comment